شہر تھارو شاہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی کی مفتی عبد الجلیل نقشبندی کے مزار پر حاضری

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے
دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی پاکستان کے مختلف
شہروں کے دورے پر تھے۔
جلالپور پیر والا میں عاشقانِ رسول کی عظیم دینی درس گاہ
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فیضانِ رسول کا
وزٹ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درس گاہ
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فیضانِ رسول کا
وزٹ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی کی دارالعلوم کے استاذِمحترم مولانا الطاف احمد سعیدی صاحب اور ادارے کے
مہتم محفوظ ہاشمی سے ملاقات ہوئی۔
رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود علمائے کرام سے گفتگو
کرتے ہوئے انہیں ”احکام مسجد کورس “
میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ادارے کے معزز افراد نے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد
عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا
مدرسۃالمدینہ بوائز، جلالپور
پیر والا کی برانچ کا وزٹ

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے گزشتہ روز صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر
جلالپور پیر والا میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
کی ایک برانچ کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب، قاری صاحبان اور حفظ
و ناظرہ کرنے والے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ
شوریٰ نے ”عظمتِ قرآن کے موضوع“پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
شہر جلالپور پیر والا کی جامع مسجد حکیم ابراہیم
والی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد

پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا
کی جامع مسجد حکیم ابراہیم والی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی
تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔
بہاولپور میں شعبہ ائمہ مساجد کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 20 جون
2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ
عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی
قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

06
جون2023ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ امام حسین الرحمٰن
سٹی پتوکی میں شعبہ آئمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ ہواجس میں صوبائی ذمہ دار محبوب
عالم عطاری مدنی نے آئمہ کرام کی تربیت کی۔
دورانِ
تربیت مساجد کے آداب اور صفائی ستھرائی کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز امام صاحبان کو اپنی اپنی مساجد میں نمازیوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے اور
12 دینی کاموں کا نفاذ کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کااظہا رکیا۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے 16 مارچ 2023ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ یو ایس اے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں یو ایس اے کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امام
صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے کلام کیا، روزہ رکھو تحریک کا ذہن دیا، تراویح کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے اور ڈونیشن و اعتکاف کے حوالے سے نیتیں کروائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں اعتکاف کروانے اور ڈونیشن جمع کے اہداف بھی دیئے۔(
رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ بیرون
ملک ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 16مارچ 2023ء کوبذریعہ انٹر نیٹ فیضانِ
مدینہ کراچی سے یونان کے ائمہ کرام کی
میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اعتکاف،
رمضان ڈونیشن ا ور روزہ تحریک ‘‘ کے موضوعات پر تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو تراویح کے حوالے سے شرعی
مسائل بیان کئے نیز آنے والے ماہِ رمضان
المبارک میں خصوصیت کے ساتھ روزہ رکھوتحریک چلانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ:
شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجدکے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے اٹلی کے ائمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کرام کو مساجد میں 12 دینی کاموں کو کرنے سے متعلق ذہن سازی کی نیز ڈونیشن
جمع کرنے اور اعتکاف کروانے کے حوالے سے نیتیں بھی کروائی۔ (
رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

15مارچ
2023ء کو شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد کی جانب سے نیپال کے ائمہ کرام میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام صاحبان کی ذمہ
داریاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا
کو اس منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے
علاوہ نیپال میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ڈونیشن جمع کرنے ا ور وہاں رمضان المبارک کے اعتکاف کروانے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پراسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
45( - Copy.jpg)
09 مارچ 2023ء کو بلوچستان کے شہر سوئی میں
دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری ٰ مولانا حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”صدقے کے فضائل و
آداب “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوری نے حاضرین کو 12 دینی کام کرنے کے
حوالے سے بھی تربیت کی اور مدنی پھول
دیئے۔
اس
اجتماع پاک میں سوئی شہر اور اس کے اطراف
سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ (رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی شعبہ ائمہ مساجد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
شہر قصور میں احکامِ مسجد
کورس کا انعقاد، مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت

18 فروری 2023ء
بروز ہفتہ شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر قصور میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں عاشقانِ رسول
کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں
سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔