نیکی
کی دعوت دینے کے سلسلے میں 21جولائی2023ءکو
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی حب ریور روڈ کا دورہ کیا۔
جہاں رکنِ شوریٰ نے جامع مسجد فیضان اسماعیل میں نماز جمعہ کے
موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی نرالی عادات اور کرامات بتائیں اور شرکا کو سیرتِ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز
گزارنے،عہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے نیز راہِ خدا میں خرچ کرنے اور مساجد کی آباد کاری میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر کراچی سٹی ائمہ مساجد کے ذمہ دارسید
سرفراز عطاری،ڈسٹرکٹ کیماڑی کےنگران عبدالرحیم عطاری،شعبہ ائمہ مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سید قسیم عطاری مدنی اور دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)