دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ میں معاونت کرنے والا ایک اہم شعبہ ٹرانسلیشن بھی ہے جس کے تحت ملک و بیرونِ میں خدمت دین اور اشاعتِ علمِ دین کا کام منظم انداز میں کیا جارہا ہے۔

5 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی کے اسلامی بھائیوں نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں اور بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سےمختلف امور پر کلام کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض یہ ہیں:

٭دعوتِ اسلامی کو ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ سے بڑی معاونت حاصل ہے٭دعوتِ اسلامی میں کام کرنے والے ہر اسلامی بھائی کا یہ ذہن ہونا چاہیئے کہ میں یہ کام اللہ پاک کی رضا کے لئے کررہا ہوں٭ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کام ایمانداری سے کریں٭آخرت کے لئے کام کریں نہ کہ دنیا کے لئے٭جہاں نیت خراب ہوتی ہے وہاں سے بَرکت ختم ہوجاتی ہے٭امانت میں خیانت صرف یہ نہیں کہ امانت رکھوائی ہوئی چیز واپس نہ کی جائے بلکہ جو کام دیا گیا وہ نہیں کیا جائےیہ بھی امانت میں خیانت ہے٭وقت پورا نہیں دیا جائے یہ خیانت ہے٭اے آئی کے کورسز کروائے جائیں٭جس طرح آج AI Futuristic ہورہا ہے اگر ہم نے اس کا استعمال نہیں کیاتو ہم پیچھے رہ جائیں گے٭کسی زبان میں ترجمہ کریں تو معیار یہی رکھیں کہ ترجمہ آسان و سہل ہوتاکہ ہر عام انسان پڑھ سکے اور آسانی سے سمجھ سکے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)