علمِ دین ایک ایسا نور ہےجو دل و دماغ کو کشادہ
کرتا اور جہالت کے اندھیرے کو دور کرتا ہے۔علمِ
دین کو دنیابھر میں عام کرنے کے جذبے کے
تحت دعوتِ اسلامی نے ”ٹرانسلیشن
ڈیپارٹمنٹ“ کا قیام عمل میں لایا ہے۔
دعوتِ اسلامی کا یہ ادارہ ”ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ“دعوتِ اسلامی کے
تحت لکھی جانے والی کتابوں سمیت دیگر لیٹریچر (Literature) کو مختلف لینگویجز میں ترجمہ کرکے دینِ متین کی خدمت میں
ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کی ان خدمات کی بدولت دنیا کی مختلف زبانیں بولنے والے
مسلمان باآسانی علمِ دین حاصل کرسکتے ہیں
اور احسن انداز میں اپنے بچوں کی تربیت و رہنمائی کر سکتے ہیں۔
دعوت اسلامی کے ”ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ“ نے
اگست 2025ء کے لئے اپنی ”Progress
Report “ جاری کی ہے۔اس
رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ نے اگست 2025ء میں
ٹوٹل 115 نئے اہم کام مکمل کئے ہیں جن میں کُتُب و رسائل اور بیانات کے ترجمے شامل ہے۔
ان کُتُب و رسائل کے نام درج ذیل ہیں:
اگست
2025ء میں ”ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ“ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل کے نام
نمبر شمار |
کتابیں |
01 |
اسلام کی بنیادی بات (حصہ 1) |
02 |
550 سنتیں اور آداب |
03 |
نصابِ توقیت |
04 |
آخری نبی کی پیاری سیرت |
05 |
اےلوگو! |
06 |
فرمانِ اعلیٰ حضرت رَحْمَةُ
اللهِ عَلَيْه |
07 |
ماہنامہ فیضانِ مدینہ بنگلہ |
08 |
نور العرفان Ep-06 |
09 |
3 نئے میگزین |
ڈیپارٹمنٹ کے
کارنامے:
اگست
2025ء میں ”ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ“ نے چند خاص منصوبے مکمل کئے
٭انگریزی(English): ”اے لوگو!“ اور ”نصابِ توقیت“کتاب پرنٹنگ کے لئے مکتبۃالمدینہ کو دی
گئی ۔( پہلا ایڈیشن)
٭ البانی (Albanian): ”550 سنتیں اور آدب“ اور”آخری نبی کی پیاری سیرت“پرنٹنگ
کے لئے مکتبۃالمدینہ کو دی گئی ۔
٭ سندھی (Sindhi): ”تفسیر تعلیمُ القرآن پہلا پارہ“ کی ڈیزائننگ
مکمل کی گئی۔ دوسرے اور تیسرے پارے کی ڈیزائننگ جبکہ چھٹے پارے کا ترجمہ جاری ہے ۔
٭ ناروے (Norway): ”Welcome to Islam “ کتاب کا نارویجن
زبان میں ترجمہ مکمل ہو کر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ۔
کُتُب کے اہم نکات:
چند
اہم کُتُب جن پر کام ہو رہا ہے یامکمل ہو چکا ہے
٭”اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ 1)“ (Albanian)، ”550 سنتیں اور آداب“ (Albanian)، ”نصابِ توقیت“ (English)، ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ (Albanian)، ”اےلوگو!“ (English)، ”فرمانِ
اعلیٰ حضرت“ (Pashto) اور ”نور
العرفان Ep-06“ (Sindhi) آن لائن دستیاں ہیں جبکہ ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ بنگلہ“(بنگلہ) پرنٹنگ میں موجود ہے۔
ڈیپارٹمنٹ
کی جھلکیاں
نمبر شمار |
زبان |
کام |
01 |
English |
”اے لوگو !“ پرنٹنگ کے لئے مکتبۃالمدینہ
کو دیا گیا( پہلا ایڈیشن )۔ |
02 |
Albanian |
”550 سنتیں اور آداب“ مکتبۃالمدینہ کو پرنٹنگ کے
لئے دی گئی۔ |
03 |
Sindhi |
”تفسیر تعلیمُ القرآن پہلا پارہ“ کی ڈیزائننگ مکمل
کی گئی۔ دوسرے اور تیسرے پارے کی ڈیزائننگ جبکہ چھٹے پارے کا ترجمہ جاری ہے۔ |
04 |
Norway |
”Welcome to Islam “ کتاب کا نارویجن زبان میں ترجمہ مکمل ہو کر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا
۔ |