دینی و فلاحی سرگرمیوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی کے آفس کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےارشاد علی سموں (ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی)، عبد الرشید سومرو (منیجر ساؤتھ 3) اور اویس شیخ (پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر اوقاف) سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی کی  جانب سے یحیی عطاری نے دیگر ذمہ دارا سلامی بھائیوں کے ہمراہ مختلف شخصیات (اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ سندھ سید احمد رضا شاہ جیلانی ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ علی گل سنجرانی، اشفاق علی اسران ،نوید احمد پی ایس ٹو ایڈوائزر سندھ پیر سید بچل شاہ جیلانی برائے مذہبی امور اورپی ایس ٹو ایڈوائزر اوقاف سجاد حسین )سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات یحییٰ عطاری نے شخصیات کو حالیہ دنوں میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور ان شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری) 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ریجنل آفس اوقاف کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی محمد نصرت خان، سرکل منیجر اوقاف ساؤتھ زون3 خان عاطف، سرکل منیجر ساؤتھ زون 2عبد الرشید سومرو اور پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی اویس شیخ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قطبِ عالم شاہ رحمۃاللہ علیہ (ایم اے جناح روڈ )، غائب شاہ بابا رحمۃاللہ علیہ (کیماڑی) اور حضرت دولہا شاہ سبزواری رحمۃاللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور جاوید صبغت اللہ مہر، سیکشن آفیسر مذہبی امور نجیب اللہ اور ایڈمن آفیسر زکوٰۃ و عشر کاشف صدیقی سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی اور حیدرآباد کے ذمہ داران نے اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ اوقاف سید احمد رضا شاہ جیلانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر اسلام آباد سے آئے ہوئے معروف سماجی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات راجہ سائیں اور مشتاق احمد سے بھی ملاقات ہوئی۔ ( رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری ، شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف فیصل آباد محمد شہباز نے پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جہاں حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی( ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے اوقاف فیصل آباد) نےذمہ داران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا، دورانِ وزٹ کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔بعدازاں ذمہ داران نے منیجر کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے اوقاف پاکستان کے ذمہ داران (جن میں نگرانِ شعبہ محمد عمران عطاری، صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد آصف عطاری، سندھ کے ذمہ دارفیضان عطاری مدنی، اسلام آباد کے عامر عطاری، کراچی کے یحییٰ عطاری اور فیصل آباد کے حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی شامل تھے) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے اوقاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے اوقاف دعوتِ اسلامی  کی کوشش سے فیصل آباد کی ایک مسجد جو اوقاف کے تحت ہے۔ اس میں مدرستہ المدینہ آغاز کیا گیا۔ مدرسے کی افتتاحی تقریب میں حاجی رفیع العطاری اور حاجی جنید عطاری مدنی اور شخصیات نے شرکت کی۔