لوگوں کے اعمال کی اصلاح کرنے اور انہیں گناہوں
سے بچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ
رابطہ برائے اوقاف کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے کراچی کے اوقاف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق
رکھنے والے مختلف سطح کے آفیسرز سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس ملاقات میں چیف ایڈمنسٹریٹر
اوقاف سندھ ممتاز علی چننا، ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ذوالفقار علی منگریو، ایڈمن
منیجر اوقاف کراچی ارشاد علی سموں، منیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 3 عبد الرشید سومرو،
منیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 2 ولایت جتوئی اور اویس شیخ سمیت اسٹاف کے دیگر اسلامی
بھائیوں موجود تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام آفیسرز
کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں ۔ (رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری
شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)