5اپریل 2024 ء  بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں آخری عشرےکے معتکفین کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے بیان کیا۔

معلومات کے مطابق نگران ڈویژن مشاورت نے معتکفین کو مسجد کے آداب کو ملحوظ نظر رکھنے کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں ہر ہفتے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز عید کے بعد فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ 7دن کے فیضان نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ، فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17مارچ 2024ء  بروز اتوار فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا میٹ اپ ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کو رمضان عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ہی ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے بالخصوص تاندلیانوالہ تحصیل میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ ( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں افطار اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور مختلف شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے ” شان خاتون جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہکے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا نیز دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور اجتماع کے آخر میں دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ: انس عطاری مدنی ،معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ  روز مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں سیاسی شخصیات، ذمہ داران اورمقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے”فضائل روزہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کا مقصد تقویٰ اور پرہیز گاری ہے نیز ہمیں اس مقصد کے حصول کے خاطر کوشش کرنی چاہیے ۔

آخر میں رکن شوریٰ نے شرکا کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا اور عا بھی کروائی۔(رپورٹ:انس عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران ڈویژن مشاورت مولانا بلال عطاری مدنی نے ماہانہ ڈونیشن اور رمضان عطیات جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور ان کو اہداف دیئے۔ آخر میں اچھی کارگردگی پر تحفے بھی دیئے ۔

بعد مشورہ ڈویژن نگران بلال مدنی نے اوراق مقدسہ کے اسٹور کا وزٹ کیا اور وہاں ذمہ داران کی کاوشوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 فروری  2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن مشاورت و ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے سالانہ بجٹ ،12دینی کام ،1ماہ اعتکاف کے اہداف دیئے نیزشب برأت میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


تقرری مہم کے سلسلے میں 21 جنوری 2024ء کو  فیضان مدینہ علی پور فراش اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد زون-4 کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور مختلف 12کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تقرری بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 جنوری 2024ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی مشاورت اور ٹاؤن نگران اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں تقرری مکمل کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ میگزین بنام ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جبکہ 12 دینی کام، خود کفالت اور رمضان عطیات کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 15 جنوری 2024ء کو گلبرگ صدر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ٹاؤن اور صوبائی ذمہ داران سمیت امام صاحب ،مدرسین ،مدرس کورس کے طلبہ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی مشاورت کے نگران قاری محمد اشفاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام اور انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 د ینی کاموں کی ذمہ داریاں دی ۔

اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران کامران عطاری،ٹاؤن نگران ساجد عطاری، صوبائی ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری، مدرس کورس معلم قاری ابرارعطاری، فیضان مدینہ کے امام صاحب و مدرس قاری ناصر عطاری ، مدرسۃ المدینہ بوائزکے ذمہ دارقاری عبدالسلام عطاری اورقاری فیاض عطاری نے اپنے ماتحت مشاورتوں کی تقریوں کے اعلانات کئے۔(رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


10 جنوری  2024ء کو کامونکی تحصیل میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ واہنڈو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا خوشی مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیااور واہنڈو میں جامعۃ المدینہ بنانے کا ہدف دیاجس پرذمہ دار ان نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ فار گرلز کے پلاٹ اور فیضان مدینہ مچھرالہ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تعمیری مراحل کے حوالے سے رہنمائی کی ۔

٭ بعدازاں دعوت اسلامی کے تحت گاؤں تمبولی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل سادہوکی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے12 دینی کام میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ہدف دیا نیز ہر ہر یو سی سے گاڑیاں چلانے کی ترغیب دلائی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر 10 اسلامی بھائیوں نے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سلمان عطاری تحصیل کامونکی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی ) 


28 دسمبر 2023ء  کو بلوچستان کے شہر سبی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری نے ”انسان خسارے میں ہے“ اس موضوع پر بیان کیا اور قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔

صوبائی نگران بلوچستان و دیگر ذمہ داران کے ساتھ ساتھ بیان میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت افسران نے شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)