ملتان ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 30 اکتوبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ، ملتان ڈویژن کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتےہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عطیات مہم (ٹیلی تھون 2024ء) کے متعلق کلام کیا اور اسلامی بھائیوں سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں بھرپور کوشش کرنے، زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)