25 تا 27 جون 2026ء تک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت عاشقانِ رسول اور دیگر ذمہ داران کے لیے ایک کورس منعقد کیا گیا جس کا مقصد ذمہ داران و عاشقانِ رسول کی دینی، فکری اور عملی تربیت کرنا تھا تاکہ وہ دینی خدمات میں مزید مؤثر انداز سے حصہ لے سکیں۔

اس اہم کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں، مال وقف کے بیان، ترقی کے ذرائع اور طریقہ کار، انفرادی کوشش کی اہمیت اور اس کا طریقہ، مدنی مشوروں کا نظام، شعبے کا تعارف اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

کورس کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر شرکا کا ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کے حامل عاشقانِ رسول کو تحائف دیے گئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)