دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تاجر برادری (Business
Community) کے ساتھ ایک خصوصی نشست (Special
Meetup) کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کا
بنیادی مقصد تاجرین کی شرعی و اخلاقی رہنمائی، تجارت میں اسلامی اصولوں کی پاسداری
اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں ان کے فعال کردار پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
نشست
کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے حاضری اور تاجرین سے گفتگو
کرتے ہوئے اہم مدنی پھول اور قیمتی نکات ارشاد فرمائے۔ انہوں نے کاروباری معاملات
میں صداقت، امانت داری اور حلال روزی کے حصول پر زور دیا۔ سیرتِ طیبہ اور صحابہ
کرام رضی
اللہ عنہم
کی مبارک زندگیوں سے تاجرانہ اخلاقیات کی مثالیں پیش کی گئیں۔
رکن
شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں جاری مختلف فلاحی، تعلیمی اور انسانی
خدمات (خصوصاً
ایف جی آر ایف - FGRF) کا
تعارف پیش کیا جبکہ تاجر برادری کو ان فلاحی منصوبوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے
کی ترغیب دی گئی۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نے تاجروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے
کاروباری اوقات کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے ماتحت عملے کی اخلاقی و دینی تربیت کا
بھی اہتمام کریں۔
نشست
کے اختتام پر تاجر برادری نے اس نشست کو انتہائی مفید اور روح پرور قرار دیا۔ شرکا
نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے اور خیر
کے کاموں میں تعاون پیش کرنے کے عزم ظاہر کیا۔
پروگرام
کا اختتام امتِ مسلمہ کی سلامتی، ملکی خوشحالی اور کاروبار میں برکت کی دعا کے
ساتھ ہوا۔
Dawateislami