کراچی: سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد کے لیے
خصوصی مدنی مذاکرہ 9 اگست کو فیضانِ مدینہ
میں ہوگا
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،
کراچی میں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک خصوصی مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس روحانی و تربیتی نشست کا مقصد محفلِ نعت،
جلوسِ میلاد اور سنتوں بھرے اجتماعات میں سیکیورٹی کی خدمات سرانجام دینے والے
احباب کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم نشست بروز اتوار، 26 صفر
المظفر 1448ھ بمطابق 09 اگست 2026ء کو قریب رات 10:00 بجے منعقد ہوگی۔ اس پروگرام
کو مدنی چینل پر براہِ راست (LIVE) نشر بھی کیا جائے گا تاکہ ملک و بیرونِ ملک
سے وابستہ افراد بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
انتظامیہ کی جانب سے محفلِ نعت، جلوسِ میلاد اور
دیگر مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے والے تمام شعبہ جات اور سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سے فیضانِ مدینہ کراچی میں وقتِ مقررہ پر شرکت
کی باقاعدہ اپیل کی گئی ہے۔
Dawateislami