21 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ بوائز کا
سنتوں بھرا اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا بیان
Tue, 3 Nov , 2026
6 hours ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 31 اکتوبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس روح پرور اجتماع میں جامعۃ المدینہ بوائز کے
طلبۂ کرام، اساتذہ ٔکرام اور اسٹاف ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شعبے کے اہم ذمہ داران بھی موقع پر موجود
تھے۔
اجتماع کے دوران نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ
الباری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
حاضرین کی دینی و اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اہم مدنی
پھولوں سے نوازا۔
Dawateislami