اسلام
آباد: اللہ کے گھر کی حاضری کی تڑپ رکھنے والے خوش نصیبوں کے لیے شعبہ حج و عمرہ (دعوتِ
اسلامی)
کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں ایک روزہ حج تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
اس سیشن کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک کی دُرست ادائیگی اور اس مبارک سفر کے آداب
سے روشناس کروانا تھا۔
سیشن
میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے عازمینِ حج سے رقت آمیز اور فکری
گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج محض ایک سفر نہیں بلکہ بندگی کا
امتحان ہے۔ یہ
سفرِ مبارک محض مشقت کا نام نہیں بلکہ یہ محبوب کی بارگاہ میں حاضری کا موقع ہے
جہاں صبر کا ہر لمحہ اجر و ثواب کی ضمانت ہے۔
رکنِ
شوریٰ کے بیان کے اہم نکات:
اخلاق
کی اہمیت: دورانِ سفر ہجوم اور سختیوں کے باوجود اپنے اخلاق کو بہترین رکھنا ہی حج
کی روح ہے۔
صبر
کا دامن:
انہوں نے عازمین کو ذہن دیا کہ حرمین شریفین میں پیش آنے والی چھوٹی موٹی تکلیفوں
پر صبر کریں اور اسے اللہ کی رضا سمجھ کر قبول کریں۔
برداشت
کا جذبہ:
لاکھوں کے مجمع میں دوسروں کو راستہ دینا اور ایثار سے کام لینا حج کے ثواب کو
دوچند کر دیتا ہے۔
سیشن
کے اختتام پر عازمینِ حج نے شعبہ حج و عمرہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس
تربیتی نشست سے ان کے اندر موجود بہت سی اُلجھنیں دور ہوئیں اور انہیں ذہنی و قلبی
طور پر اس مقدس سفر کے لیے تیار ہونے میں مدد ملی۔
آخر
میں دعا ہوئی اور صلوۃ و سلام پڑھا گیا۔
Dawateislami