دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں 16 اور 17 ستمبر 2026ء کو دو دن پر مشتمل ”تبسم کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول اور سرگودھا ڈویژن کے عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس کے فرائض نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے سرانجام دیے جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس دو دن کے کورس کے دوران مختلف ٹریننگ سیشنز منعقد ہوئے جن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭تبسم کے فضائل و فوائد٭تبسم، تہذیب اور ثقافت٭تبسمِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور حکمتیں٭ تبسم کے متعلق احکام و مسائل ٭تبسم کی عادت اپنانے کے طریقے ۔

کورس کے اختتام پر شرکا کی جائزہ کاری کے لیے ایک ٹیسٹ منعقد کیا گیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاشقانِ رسول کو تحائف و انعامات سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)