1ستمبر 2026ء جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی (انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ) کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے گیسٹ ہاؤس کانفرنس روم میں ’’ یومِ دعوتِ اسلامی ‘‘کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا جس میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے ناظمین، اساتذۂ کرام اور 12 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسٹوڈنٹس شریک تھے۔

پروگرام کے دوران انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اردو، عربی، انگلش اور دیگر زبانوں میں مختصر بیانات کیے جس سے تقریب کو خوبصورت عالمی اور بین الاقوامی رنگ ملا۔

اس کے علاوہ حاضرین کی معلومات کے لیے دعوتِ اسلامی کی عالمگیر خدمات اور دینی سرگرمیوں پر مشتمل ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔پروگرام کا اختتام صلوٰۃ و سلام، رقت انگیز دعا اور اللہ عزوجل کے حضور شکرانے کے نوافل کی ادائیگی پر ہوا۔(رپورٹ:مولانا پیا فرید عطاری مدنی ناظمِ جدول، جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)