01اگست2024کو فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃالعلمیہ ) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں اسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃالعلمیہ ) کے ذیلی شعبہ ہفتہ وار اجتماع اور جمعۃالمبارک بیان کے ذمہ داران سمیت اسلامک ریسرچ سینٹر( المدینۃالعلمیہ ) کے دیگر ذمہ داران اسلامی بھائیوں بھائیوں نے شرکت کی

اس مدنی مشورے میں ہفتہ وار اجتماع کے بیانات کی تیاری اور چیکنگ پروسیجر ، اور جمعۃالمبارک بیان کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


المدینۃ العلمیۃ فیصل آباد میں Automate Your Workکے عنوان سے سیشنز

Sat, 29 Jun , 2024
83 days ago

حدیثِ پاک میں ہے:اللہ کےآخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےفرمایا: اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ إِذَا عَمِلَ أَحَدُكُمْ عَمَلًا أَنْ ‌يُتْقِنَهُ یعنی جب تم میں سے کوئی کام کرےتواللہ پاک کو پسند ہےکہ وہ اُسےمہارت وپختگی کے ساتھ کرے۔(مسند ابی یعلی، 4/20، حدیث:4369)

الحمدللہ!دعوتِ اسلامی کےشعبوں میں اِس فرمانِ نبوی پر عمل کرنے کے لیےTraining Sessions اوراہم کورسزکےذریعےSkill Development کا خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے۔ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ میں ہونے والے Wriitting Skills,office Management ،اصول تحقیق و تخریج وغیر ہ سے متعلق کورسز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اللہ کی رحمت سے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی فیصل آباد برانچ میں”Automate Your Work“کےعنوان سے سیشنز کاسلسلہ ہوا،یاد رہے کہ جنوری2024 سے جون2024 تک چار سیشنز ہوچکے ہیں جن میں المدینۃ العلمیہ کے محقق و مصنّف، آئی ٹی ایکسپرٹ اورسافٹ ویئرڈیویلوپر مولاناصفدر علی عطاری مدنی سلمّہ الغنی لیکچرز دینے کےفرائض انجام دے رہے ہیں ۔ تصویروں کی زبانی آپ لیکچر دینے کا پروفیشنل انداز اورشرکا کی دل چسپی ملاحظہ کرسکتے ہیں ، مہارت وپختگی میں اضافے کے لیے کی جانے والی اِن کوششوں کو دیکھ کر آپ بے ساختہ پکار اُٹھیں گے:

دعوتِ اسلامی زندہ باد


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ المدینۃالعلمیہ کی فیضان مدینہ کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھی موجود ہے جس میں تنظیمی مواد کی تیاری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماعات اور جمعہ کے بیانات، مختلف شعبہ جات کے تربیتی رسائل ، شعبہ کورس کے مختلف کورسز اور مدنی چینل کے وہ پروگرام جو فیضان مدینہ فیصل آباد سے چلتے ہیں ان کے کانٹینٹ بھی یہیں سے تیار ہوتے ہیں۔

28 فروری 2024ء کو شعبہ کے دینی کاموں میں مزید نکھار لانے کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے المدینۃ العلمیہ ( فیصل آباد ) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور پہلے سے جاری کاموں کو جلدی پائےتکمیل تک پہنچانے کے بارے میں اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی )

تفصیلات کے مطابق 27 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیۃ“  میں ماہانہ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس المدینۃ العلمیۃ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

مدنی مشورے میں المدینۃ العلمیۃ کے ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا کی جانب سے سوالات بھی کئے گئے جن کے مولانا آصف خان عطاری مدنی نے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مشورے کے بعد ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں ختمِ قادریہ شریف پڑھا گیا۔ اس موقع پر حضرت امام جعفر صادق ، حضرت غوثِ اعظم اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہم سمیت دیگر بزرگانِ دین کو ایصال ثواب کیا گیا۔

آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا جس میں بالخصوص اسلامک ریسرچ سینٹر کے اسکالرز کے مرحومین کے لئے بھی مغفرت کی دعا کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کا علمی و تحقیقی ادارہ  اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ اپنی علم و تحقیق سے بھرپور تصنیفات، تالیفات، تراجم اوربصیرت سےبھرپورکالمز و آرٹیکلز وغیر ہ کے ذریعے گذشتہ 23سال (2001تا2024) میں اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔

ادارے کے کاموں کو منظم انداز میں بڑھانے کے لئے سابقہ کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نیز وقت کے تقاضوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے مختلف مواقع پرپروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کےپراجیکٹ کے تحت تربیتی ورک شاپس اورمختلف کورسز وغیرہ کا اہتمام ہوتاہے۔ اِن مختلف پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا اہتما م اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا شعبہ ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کرتاہے،یاد رہے کہ یہ شعبہ 3 دسمبر2021ء سے قائم ہے اور اب تک 11 پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرچکا ہے۔

ادارے کے مصنفین کی مہارتوں میں مزید اضافے کے لیے 22جنوری2024ء کو ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ “ کی میٹنگ ہوئی جس میں کورسز کےملکی و بین الاقوامی سسٹم پر تبادلہ خیال بھی ہوا ،اہم ترین کورسز کو شارٹ لسٹ کرکےاُن کی آوٹ لائن بھی تحریر کی گئی۔

یہ کورسز ان شاء اللہ الکریم اگلے مہینوں میں ہوں گے جن کا شیڈول جلد جاری کردیاجائے گا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن وسنت کے پیغام کو دورِ حاضرکے جدید تقاضوں کے مطابق خواہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہو یاسوشل میڈیاپلیٹ فارم ہو، درس وتدریس کامیدان ہویا کُتُب کی تصنیف  ہو الغرض ہرانداز سے دنیابھر میں امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطاکردہ مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو عام کرنے میں کوشاں ہے۔

دعوتِ اسلامی اس وقت 80کے قریب شعبہ جات کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے ۔ انہی شعبہ جات میں سےایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) بھی ہے ۔

اس شعبے کامقصد فن تحریرکے ذریعے لوگوں تک نیکی کی دعوت کاپیغام پہنچاناہے، تحریر کو الفاظ کی زبان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی تحریر کی خوبصورتی اور پرتاثیر ہونے کا انحصار الفاظ کے انتخاب اور ان کے استعمال پر ہوتاہے۔ ایک لکھاری علم، تجربات، سوچ، جذبات، مشاہدات، احساسات، مہارت اور تخلیقی صلاحیت کے ذریعے اپنا پیغام قارئین تک پہنچاتا ہے۔

سینکڑوں علمائے کرام پر مشتمل اس شعبے میں جہاں درس وتدریس اور دیگراصلاحی کُتُب کی تصنیفات کا سلسلہ جاری ہے وہیں پر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی کُتُب لکھنے کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ اس کی ایک برانچ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دوسری برانچ فیصل آباد میں قائم ہے ۔

پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم اس شعبے کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کےنگران ومرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی اوررکنِ شوری ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے نئی بلڈنگ کاوزٹ کیا اور اسلامک ریسرچ سینٹر میں کام کرنے والے مدنی علمائے کرام کوشعبے کی اہمیت وافادیت بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تنظیمی کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامک ریسرچ سینٹر میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ متعلقہ رکنِ شوری نے بھی اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تجاویز سے نوازا اورامیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی عطاکردہ سوچ کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور اس کے لئے سیشنز کا انعقاد کرنا زندگی میں مختلف مواقع پر بہت مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

اسی سلسلے میں 22 جولائی 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) میں بعد نمازِ ظہر تقریباً 2:00 بجے فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن ہوا جس میں المدینۃالعلمیۃ کے عملے نے شرکت کی۔

ابتداءً نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی ٹرینر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”آگ لگنے کے اسباب اور اس سے بچاؤ کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آگ کی اقسام، آگ لگنے کی وجوہات، اُس سے بچنے کے طریقے اور احتیاطیں تدابیر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو آگ لگنے کے دوران لوگوں کی جانب سے ہونے والی غلطیوں کے بارے میں آگاہی دی۔

بعد ازاں حاضرین نے آگ لگ جانے کی صورت میں کن کن امور کو پیشِ نظر رکھا جائے اس حوالے سے سوالات کئے جس کے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں المدینۃ ُالعلمیہ فیصل آباد برانچ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ) کا مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد برانچ سے شعبہ نگران و دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ خصوصی طور پر ہفتہ وار اجتماع کے بیانات کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)


المدینۃ العلمیہ“ دعوتِ اسلامی کاایک ایساعلمی و تحقیقی شعبہ ہے جہاں 135سے زائد مدنی علمائے کرام Islamic Scholars)(اہم ترین اسلامی موضوعات پر موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کالمز، آرٹیکلز، اسکرپٹس، فیچرز اور کتب و رسائل لکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔

امیراہل سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ علْمِ شریعت کا عزم پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ادارہ ابتداً چھ6 شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا۔پھر ان میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔2022ء تک المدینۃ العلمیہ کے 23ذیلی شعبہ جات قائم کئے جا چکے ہیں۔

المدینۃ العلمیہ کی کراچی کے علاوہ ایک برانچ مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد، پنجاب میں بھی قائم ہوچکی ہےالمدینۃ العلمیہ کم وبیش 22 سال سے تصنیف و تالیف اورتراجم وتحقیق کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

تادمِ تحریر (اکتوبر2022ء) تک اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ سےجوکتب ورسائل فائنل ہوئے ان کی تعداد 1 ہزار 400 سے زائد ہے جن کے کل صفحات 1 لاکھ 75000 سے زائد ہیں۔جو کہ دوصورتوں میں دستیاب ہیں۔تقریباً600سے زائد کتب ورسائل PDFكی صورت میں ویب ایڈیشن ہیں اور 790 کتب و رسائل ہارڈ کاپی کی صورت میں مطبوعہ ہیں۔

اسلامک ریسرچ سینٹر ’’المدینۃ العلمیۃ کی اکتوبر 2022ء میں فائنل ہونے والی اور چھپنے والی کتب و رسائل درج ذیل ہیں۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر2022ء میں فائنل ہوکر چھپنے کے لئے جانے والی کتب ورسائل:

1)روٹی کا احترام۔

2)گناہ کی پہچان۔

3)نام رکھنے کی 18سنّتیں اور آداب۔

4)اسلامی بیانات(جلد:11)۔

5)بزرگوں کے عقیدے۔

6)نماز پڑھنے کے باوجود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟

7)سیرتِ عیسیٰ ومریم علیہ السلام ورضی اللہ عنہا۔

8)فیضانِ شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر 2022ء میں پاکستان سے چھپنے والی کتب ورسائل:

1)باوفا شوہر(تذکرۂ جانشین امیراہلسنت قسط2)۔

2)اچھے میاں کی اچھی باتیں قسط1۔

3)امیراہلِ سنت سے غوث پاک کے بارے میں سوال جواب۔

4)حوریں افضل ہیں یا جنتی عورتیں۔

5)سب سے آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

6)اصول الدعوۃ والارشاد نیکی کی دعوت کے اہم اصول۔

7)نصاب توقیت حصہ اول۔

8)مرحوم والدین کے حقوق۔

9)احیاء العلوم مترجم(منتخب ابواب)۔

المدینۃ العلمیہ کی اکتوبر2022ء میں مکتبۃ المدینہ العربیہ کے ذریعے دارالکتب العلمیہ بیروت سے چھپنے والی کتب ورسائل:

1)الفوزالکبیر فی اصول التفسیر ویلیہ الانوارالرضویہ فی القواعدالتفسیریہ۔

2)نفحات الصلاۃ۔

3)شجرۃ الطریقۃ القادریۃ العطاریۃ مع المنظومۃ العطریۃ والاوراد والاذکار۔

4)فوزالکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ او فوقھا تحت الصدر عن الشفیع المظلل بالغمام۔

5)جدالممتار علی الدرالمختار(7جلدیں)۔

المدینۃ العلمیہ کے اکتوبر2022ء میں سافٹ کاپی (PDF)میں جاری ہونے والے تحریری بیانات:

جمعۃ المبارک کےتحریری بیانات:

1)قرآنِ پاک اور نعتِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔

2)پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیاری ادائیں۔

3)فیضانِ ربیع الآخر۔

4)واہ کیا بات ہے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے تحریری بیانات:

1)موئے مبارک کے واقعات۔

2)چہرہ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دیکھتے رہ گئے۔

3)آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی دنیا سے بے رغبتی۔

دو خطرناک بھیڑیئے۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز المدینۃ العلمیہ کی جانب سےسافٹ کاپی میں اکتوبر2022ء میں جاری ہونے والےرسائل:

1)لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 01)۔

2) لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 02)۔

3) لاہور کے ہم نام و ہم زمانہ تین علمائے کرام (قسط 03)۔

4)آواز سے متعلق خلاصۂ تحقیقاتِ رضویہ۔

5)مجموعہ شمارہ جات ماہنامہ معین لاہور تاجپورہ۔

(رپورٹ:مولانا تصور عباس عطاری مدنی)


قرآن و حدیث، سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اولیاو علمائے کرام کی زندگی، تصوف اور دیگر اسلامی موضوعات پر تحقیق اور علمی و فکری لٹریچر تیار کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ”اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ“ قائم ہے جو 23 ذیلی شعبہ جات کے ذریعے اہلیانِ اسلام میں شعور و آگہی کا فریضہ بڑے احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔

اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ جات میں ایک شعبہ ”سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمبھی ہےجس کے ڈائریکٹر مولانا حامد سراج عطاری مدنی نے اللہ پاک کے آخری نبی ، محمد عربی ﷺ کی سیرت پر ایک کتاب بنام ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ لکھی۔یہ کتاب سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر لکھی جانے والی ایک بہترین کتاب ہے جس کی مقبولیت اور پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک صرف ڈیڑھ سال میں یہ کتاب 84 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے جبکہ انگلش اور سندھی زبان میں بھی اس کتاب کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اسلام آباد کے تحت ”قومی مقابلہ کتب سیرت“ میں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر بچوں کے لئے لکھی جانے والی کتابوں میں المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی کی اس کتاب” آخری نبی کی پیاری سیرت“ کو پہلی پوزیشن کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

ایوارڈ کی تقسیم کا سلسلہ وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ”دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس “ میں ہوا جہاں اس کتاب کے مصنف ، اسکالر اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ دعوتِ اسلامی مولانا حامد سراج عطاری مدنی نے حکومتی عہدیدان کے ہاتھوں یادگاری شیلڈ، سند امتیاز اور انعامی رقم وصول کی۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین اس کتاب کے مصنف”مولانا حامد سراج عطاری مدنی“ اور اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے جملہ منتظمین و اسکالرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اس شعبے کو دن دُگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین ۔ 


المدینۃ العلمیۃ   کے سینئر اسکالر اور کئی کتابوں کے مصنف و ترجمہ نگار مولانا آصف اقبال عطاری مدنی کی چھوٹی بیٹی ام حبیبہ کا آج مؤرخہ 13اکتوبر 2022ء بروز جمعرات ٹائیفائڈ بخار کے سبب رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین مولانا آصف اقبال عطاری مدنی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک بچی کے والدین اور تمام عزیز و اقارب کو صبر اور اس پر اجر عطا فرمائے، اس بچی کو اپنے گھر والوں کے لئے ذخیرۂ آخرت و ذریعہ شفاعت بنائے۔ آمین