مختلف شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اور اس کے لئے سیشنز کا انعقاد کرنا زندگی میں مختلف مواقع پر بہت مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

اسی سلسلے میں 22 جولائی 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) میں بعد نمازِ ظہر تقریباً 2:00 بجے فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن ہوا جس میں المدینۃالعلمیۃ کے عملے نے شرکت کی۔

ابتداءً نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی ٹرینر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”آگ لگنے کے اسباب اور اس سے بچاؤ کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آگ کی اقسام، آگ لگنے کی وجوہات، اُس سے بچنے کے طریقے اور احتیاطیں تدابیر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو آگ لگنے کے دوران لوگوں کی جانب سے ہونے والی غلطیوں کے بارے میں آگاہی دی۔

بعد ازاں حاضرین نے آگ لگ جانے کی صورت میں کن کن امور کو پیشِ نظر رکھا جائے اس حوالے سے سوالات کئے جس کے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)