ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل پیر محل میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت”افطار اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد ڈویژن ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں اصلاحی بیان کیا جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز کو رمضانُ المبارک کی اہمیت کو سمجھنے اور رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا سنت اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے اپنے بیان کے دوران اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کےلئے رمضان عطیات جمع کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)