دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات (بلوچستان) کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈومکی ہاؤس لہڑی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کی عیادت و مزاج پرسی کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعائے خیر کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ”مکتبۃ المدینہ“کی مطبوعہ کتاب بھی انہیں بطور تحفہ پیش کی ۔

اس کے علاوہ سبی، بختیار آباد ڈومکی، لہڑی، نصیر آباد، کچھی، جعفر آباد سمیت بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معزز شخصیات، قبائلی عمائدین اور علاقائی معتبرین سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)