کلام
اللہ کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دینِ اسلام کی رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے تربیت کے
لئے کلام رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک بہترین ذریعہ
ہے۔ صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے زمانے
سے لےکر آج تک اور تا قیامت تمام لوگ کلام
رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔ اللہ پاک کے کلام کو قرآنِ پاک اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کو حدیث پاک کہا جاتا ہے۔
احادیث مبارکہ کی چھ مشہور کتابیں ہیں جنہیں ”صحاحِ ستہ“
کہا جاتا ہےاور ان میں سے سب سے پہلا مقام ”بخاری شریف“ کا ہے جس کے
مصنف امام المحدیثین ابو عبد اللہ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ ہیں۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حضرت امام بخاری کی سیرت، بخاری شریف کس طرح لکھی گئی؟ اور اس طرح کی مزید
معلومات سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “پڑھ
یا سُن لے اُس کو شفاعت مصطفٰے نصیب فرما اور جنت میں بے حساب داخل فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
جامع مسجد شاہ احمد رضا ، ضلع نوشہرو فیروز میں فیضانِ نماز کورس کا
اختتام
ضلع نوشہرو فیروز ،سندھ کی تحصیل محراب پور کے ہالانی ٹاؤن عید گاہ پر موجود جامع مسجد شاہ احمد رضا و مدرسہ مدنی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا 10 جنوری 2025ء کو اختتام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اختتامی نشست میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن نگران اور مدرسے کے ناظمِ اعلیٰ و مدرسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
کورس کے دوران معلم اظہر سلیم عطاری نے نماز کے
متعلق شرکا کی رہنمائی کی جن میں طہارت کے مسائل، وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے
والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، غسل کی احتیاطیں، نماز کے شرائط و
فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور ساتھ ہی مدنی قاعدہ سمیت اذکارِ نماز شامل
تھے۔
فیضانِ مدینہ خانپور میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن
بہاولپور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ضلع رحیم یار خان، صوبہ پنجاب کے شہر خانپور میں
موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن بہاولپور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور نگرانِ بہاولپور ڈویژن
ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں۔
٭سحری اجتماع٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ٭تقرری٭جن
مساجد میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن کا ڈیٹا٭ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنا٭رمضان
میں ایک ماہ کا اعتکاف۔
نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس فیصل آباد میں گزشتہ روز ڈاکٹر شہزاد بسرا کی
آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کنزالمدارس بورڈ میں
ہونے والی تعلیمی ایکٹیویٹیز کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بسرا کو بتاتے ہوئے ہیڈ آفس
فیصل آباد میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا ظہار
کیا اور اپنے تأثرات دیئے۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مزاراتِ اولیاء
اور رابطہ برائے اوقاف کی دعوت پر مولانا
پروفیسر منیر احمد یوسفی علیہ
الرحمۃ کے جانشین بشیر احمد یوسفی
صاحب اور صاجزادہ مولانا خلیل احمد یوسفی صاحب نے کنزالمدارس بورڈ ہیڈ آفس فیصل
آباد کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ ہیڈ آفس میں موجود اسلامی بھائیوں نے
بشیر احمد یوسفی صاحب اور مولانا خلیل احمد یوسفی صاحب کو کنزالمدارس کے حوالے سے
بریفنگ دی اور اس کے تحت ہونے والی تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2025ء کو شعبہ فیضان صحابیات کےدینی کاموں کے سلسلے میں
آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی و ملکی سطح کی شعبہ فیضان صحابیات
ذمہ دار، صوبہ پنجاب و کشمیر کی صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران و پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی
سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری
2025ء کو پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ
داران و پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
ابتداءً
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”سادگی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کو سادگی اپنانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر کلام کیا گیا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ سلامی کے شعبہ 8 دینی کام کے تحت 8 جنوری 2025ء کو بنوں
ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر درہ پیزو میں نگران و شعبہ ذمہ دار
اسلامی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ KPK کی
نگران، بنوں ڈویژن کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت کے بعد پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اسلافِ کرام کی قربانی کا جذبہ“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا
ذہن دیا ۔
7 جنوری 2025ء کو شعبہ 8
دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل
خان ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پہاڑ پور میں نگران و شعبہ ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن
کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو 8 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار
کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے
اہداف دیئے۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور پابندی
سے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر مدنی پھولوں کے مطابق جوابات دیئے اور اچھی اچھی
نیتیں کروائیں۔
کھارادر، کراچی میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ
پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5 جنوری 2025ء کو سلاطینِ اربعہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بزرگانِ
دین کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
ایک اور اسلامی بہن کی دلجوئی کے لئے اُن
کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
3 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں قائم فیضانِ
صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح اور پاکستان سطح کی نگران اسلامی بہنوں
نے براہِ راست جبکہ فیضانِ صحابیات کی ملک سطح نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن
لائن شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے
کلام کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات کے مسائل حل کرنے کے متعلق مشاورت کی اور فیضانِ
صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
4 جنوری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
کشمیر کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی،
ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن 2025ء
کے اہداف پر کلام کیاجس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔