عالمی سطح پر تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2025ء کوفیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ  میرپور و سیالکوٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین کی آن لائن شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے شعبے کے متعلق مدرسین سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش لینگویج کورس کرنے، اپنی اسکلز بڑھانے اور دیگر تعلیمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام مدرسین نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)