5 شعبان المعظم, 1447 ہجری
کنزالمدارس بورڈ، ایوب کالونی، فیصل آباد میں حیدرآباد، سندھ کے معزز علمائے
کرام کی آمد
Sat, 24 Jan , 2026
yesterday
ایوب کالونی، فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ
اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں حیدرآباد، سندھ سے تشریف لانے والے
معزز علمائے کرام مولانا پیر سیّد محسن علی نقشبندی امینی صاحب، مولانا محمد شعیب
نقشبندی امینی صاحب اور قاری محمد کاشف رضا عطاری صاحب کی آمد ہوئی۔
ابتداءً تمام معزز علمائے کرام نے بورڈ کے تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا جائزہ
لیا اور جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق کئے جانے والے بورڈ کے منظم و مؤثر کام کو
بےحد سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
Dawateislami