دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 8 فروری 2024 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، کاہنہ نو، لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے” جنت میں آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوسی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا ئے اجتماع میں نیک اعمال کے ذریعے جنت میں جانے کے لئے تیز کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد اجتماع رکن شوریٰ نے حاضرین سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے  دنوں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے ٹیچرز اور یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان میٹ اپ ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری (PhD-Vet.Surgery, Scholar) نے” جوانی کی عبادت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اورشُرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ، سب ٹاؤن ، یوسی نگران اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمداسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دارا ن کی تقرری بھی کی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز 12 دینی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے رہنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے 2023 ء کے ٹیلی تھون کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا ۔آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خدمتِ دین کرنے اور علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کے لئےگزشتہ روزرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔

معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، لاہور سٹی کے شعبہ ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تہجد و سحری اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نماز تہجد سے پہلے شعبہ نیک اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے عاشقان رسول کو تہجد کے فضائل بیان کئے گئے۔ نمازِتہجد کے بعد دعا ہوئی پھر عاشقان رسول نے سحری کی اورپیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری سنت کو ادا کرتے ہوئے پیر شریف کا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

نماز فجر سے پہلے اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جا کر صدائے مدینہ بھی لگائی (یعنی نماز فجر کے لئے لوگوں کو جگایا)۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 اگست 2023ء کو بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں عظیم الشان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری حاجی منصور عطاری  اور حاجی محمد اسلم عطاری سمیت ہزاروں عاشقانِ رسول، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”امر بالمعروف و نہی عن المنکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں ہمارے معاشرے، ہماری فیملی، ہمارےرشتہ داروں میں ہونے والی برائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کرناہے اور ان میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے۔ آپ نے مزید فرمایا کہ برائیوں کو دیکھ کر اس پر تبصرہ کرنے سے بہتر ہے کہ اس کی روک تھام کے لئے کوششیں کریں اور ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ ہمارے سامنے ہونے والی برائیوں سے ہمیں کچھ فرق نہیں پڑتا بلکہ معاشرے کی برائیوں کا اثر ہر ہر فرد پر پڑھتا ہے۔شرکا کو ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ نے کہا کہ معاشرے کی سُدھار اور اپنی اصلاح کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کریں، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔

ذکر اللہ اور ذکرو اذکار کے بعد رقت انگیز دعائیں کی گئیں اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا ۔ آخرمیں نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔


پنجاب کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں  10 اگست 2023ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں جوہر ٹاؤن سمیت لاہور کے دیگر علاقوں سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتما ع کا آغاز بعد نمازِ مغرب تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت شریف پڑھی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔

واضح رہے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی قافلہ و شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور کے ڈویژن تا یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت  رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے ”گناہوں کی نحوست اور نیکیوں کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے19 جولائی 2023ء کو لاہور سے کراچی جانے والی اسپیشل ٹرین اور 9، 10، 11 محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 جون2023ءبروز پیر مدارس المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ بوائز و گرلز اور مدارس المدینہ بوائز و گرلز و شارٹ ٹائم کے صوبائی ا ور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی اپنے ماتحت شعبہ جات کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی اور انھیں آئندہ کے لئے اہداف فراہم کئے جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جون 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل کورس  Islamic Modes Of Finance کا انعقاد کیا گیا جس میں فنانس شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت کے مفتی ساجد عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مضاربت، پارٹرنر شپ (Partnership)، مرابحہ اور دیگر تجارتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بینکاری کے حوالے سے شرعی قوانین ومسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے میٹنگ کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کو نمایاں کارکردگی پر تحائف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)