تاریخ: 10 محرم الحرام 1447ھ

مقام: فیضان مدینہ، جوہر ٹاؤن، لاہور

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10 محرم الحرام 1447ھ کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ مرکزی مجلس شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے محرم الحرام کی مناسبت سے بیان کیا جس میں خاص طور پر صحابہ و اہل بیت کے فضائل اور سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کے حوالے سے منعقد ہوا۔

اس موقع پر حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے اجتماع کو حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور قربانی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں حق و باطل کے مقابلے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے کا درس دیتی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی زندگی میں اسی راہِ حق پر ثابت قدم رہیں۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیرت حسین رضی اللہ عنہ سے ہمیں محبت، ایثار، قربانی اور صبر کا درس سیکھنا چاہیئے تاکہ ہم اپنے کردار کو بہتر بنا سکیں۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)