عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اکتوبر 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اراکین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لاہور، پنجاب میں ہونے والے یوسی ذمہ داران کے اجتماع کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے آفس کے نظام میں مزید بہتری لانے کے متعلق وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)