18 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص  فی الدعویٰ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف اصلاحی و تنظیمی موضوعات پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی۔

موضوعات کی تفصیل:

٭تنظیم پر اعتماد اور ماتحت کی تربیت کا عمل٭نئے علاقوں میں ہفتہ وار اجتماعات کے آغاز اور استقامت کی حکمتِ عملی٭دلوں میں جگہ بنانے اور افراد کو ذمہ دار بنانے کے مؤثر طریقے٭محبت ، دلجوئی، نفسیاتی پہچان اور خوشی و غمی میں شرکت٭نگران کی ذاتی و روحانی ترقی٭عبادت، شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے تعلق اور باطنی بیماریوں سے حفاظت٭ وقت کی قدر وسعت ، مشورہ دینے اور فالو اپ کا مؤثر انداز۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سولات کے جوابات دیئے اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)