29 اکتوبر 2023ء کو خواتین کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دینے کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ پی آئی بی کالونی کراچی میں ہونے والے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اُن کے درمیان کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔ 

اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء   بروز منگل صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کے درمیان علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ بلوچستان نگران اور کوئٹہ میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کوئٹہ شہر میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔

اس دوران ذمہ داران نے مقامی اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   گلگت ڈسٹرکٹ کے علاقے سلطان آباد میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے علاقائی دورہ کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوشش سے شرکا اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ کرنے کا طریقہ سیکھا اور آئندہ ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا فرمائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4جنوری 2023ء بروز بدھ شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران ، تمام صوبائی اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےخود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صوبائی و ڈویژن سطح شعبہ علاقائی دورہ کے 10ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، 9 ماہ کی ماہانہ کارکردگی میں ترقی، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین، قطر، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، ملاوی، یوکے،اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، آسٹریا،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈا، سرینم اور نیپال۔

تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق792 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 142 کُتُب اور 2 ہزار 170 رسائل تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اکتوبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے کم و بیش 73 محارم اسلامی بھائیوں نے 03 دن جبکہ 01 محارم اسلامی بھائی نے12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہرمیں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کیپاکستان و صوبائی سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان نے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لینے، بروقت ماہانہ مدنی مشورہ کرنے نیز تقرریاں مکمل کرنے اور مدنی پھولوں کے مطابق شعبہ علاقائی دورہ کے دینی کام کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے سالانہ اہداف کی تکمیل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے تحت 19جون 2022ء بروز اتوار فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار، پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داران اور صوبہ و سرکاری ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں نکات بتائے۔ اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا اور اس پر رہنمائی کرتے ہوئے اہم نکات بھی بیان کئے نیز جنوری 2022ءتا مئی 2022 ءکی شعبہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے دینی کاموں کا جائزہ لیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  یکم مئی 2022ء کو علاقہ پیر کالونی محلہ بلوچ پاڑا میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا اور نیتیں کروائیں۔


دعوتِ  اسلامی کی طرف سے 16مارچ 2022ء کو پی آئی بی کے سب یونٹ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شر کت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 22 فروری 2022ء کو پنجاب کے ڈویژن ملت روڈ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔


دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے بہت اہم دینی کام  علاقائی دورہ ہے جس کے پیش نظر 1 جنوری 2022ء کو جڑانوالہ زون ڈویژن بڑی کھڑتل کی نگرانِ ڈویژن نے علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد 8 تھی، علاقائی دورہ کے دوران اسلامی بہنوں سے بھی ملاقات ہوئی۔ ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی،شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور اجتماع میں شرکت کر نے کی نیتیں پیش کی۔