18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4جنوری 2023ء بروز بدھ شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ
داران ، تمام صوبائی اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صوبائی
و ڈویژن سطح شعبہ علاقائی دورہ کے 10ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔
علاوہ
ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، 9 ماہ کی ماہانہ
کارکردگی میں ترقی، تنزلی اور اہداف پر کلام
کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔