سیالکوٹ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 9 اپریل 2025ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور نارووال کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات کی دہرائی کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت 15مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ  میں نگران مجلس شعبہ روحانی علاج مولانا انورعطاری کی حاضری ہوئی ۔

مولانا انورعطاری نے معتکفین کے درمیان مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر حاضرین میں اختتام پر تعویذات عطاریہ اور پیر صاحب کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت5مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جمال سرورکالونی ڈی جی خان میں ایک ماہ کے اعتکاف کرنے والے عاشقان رسول کے درمیان تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دارپنجاب شعبہ روحانی علاج مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل بیان کیے اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر حاضرین کوتعویذات عطاریہ اور امیرِاہلِسنت کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیرخواہیِ امت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی کے استخارہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

ٹریننگ سیشن میں نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس بیان کرتے ہوئے استخارے کے حوالے سے شرعی رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں پر گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت سومار کنڈانی گوٹھ مراد میمن ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر میں 26فروری2025ء کو دعائے شفاء اجتماع منعقد ہوا جسں میں علاقہ مکین عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعائے شفاء اجتماع میں ڈسٹرکٹ ملیر ذمہ دار زاہد عطاری نے توکل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پنجاب میں 23فروری2025ء کو ساہیوال فیصل آباد سرگودھا ڈویژن کے استخارہ ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ روحانی علاج حاجی مولانا انور عطاری نے ذمہ داران کو شعبے کی اپڈیٹ دیتے ہوئے استخارے کی شرعی رہنمائی اور 12دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان پنجاب میں 2فروری2025ء کو ڈی جی خان ملتان بہاولپور ڈویژن کے استخارہ ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ روحانی علاج حاجی مولانا انور عطاری نے ذمہ داران کو شعبے کی اپڈیٹ دیتے ہوئے استخارے کی شرعی رہنمائی اور 12دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


گوجرانوالہ، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 25، 26 اور 27 جنوری 2025ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

دورانِ کورس شعبے کے ذمہ دار محمود احمد عطاری نے مختلف امور پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، دم و کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند احتیاطوں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہی سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بیراج روڈ سکھر  ، سندھ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 25، 26 اور 27 جنوری 2025ء کو روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر ڈویژن کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلا ت کے مطابق اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نوید احمد عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف نکات پر اُن کی رہنمائی کی۔اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ ، اس کی چند احتیاطیں نیز شعبے کے بارے میں نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس سے گفتگو کے دوران انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 11 فروری 2025ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں ملتان کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا نیز ملتان کی ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ کھولنے اور 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ڈیرہ غازی خان، پنجاب کے علاقے جمال سرور کالونی میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن پر مشتمل (25، 26 اور 27 جنوری 2025ء) روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خان کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شبیر عطاری نے تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان کی چند احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی گئی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)