گریس، اسپین اور ساؤدرن افریقہ کے ملک ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
امت کی غمخواری کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
روحانی علاج کے تحت 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے بذریعہ
انٹرنیٹ گریس، اسپین اور ساؤدرن افریقہ کے
ملک ذمہ داران کے مختلف اوقات میں الگ الگ
مدنی مشورے ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا
عطاری مدنی نے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی اور اُن کی تشہیر کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے مختلف موضوعات پر ذمہ
داران کی رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ مزید بستے کھولنے کے حوالے سے کیا کیا اقدامات کئے
جائیں؟٭ غیر
فعال بستہ ذمہ داران کو فعال کرنا٭ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات میں بستے لگوانا٭دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد۔
بعدازاں شعبے کے کاموں میں مزید بہتری و مضبوطی
لانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا جس
پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 تا 6 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ڈیرہ غازی خان میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا
روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق شعبے کے معلم مولانا محمد
عثمان عطاری مدنی نے کورس کے تینوں دن مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی
کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
موضوعات کی تفصیل:
٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں
٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر
شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 1 تا 3
جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانولہ میں 3 دن کا روحانی علاج کورس
کروایا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس کے تینوں دن شعبے کے معلم مولانا محمد
عثمان عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی اور اُن کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ۔
موضوعات کی تفصیل:
٭تعویذات لکھنے کا طریقہ٭دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ٭احتیاطیں
٭شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس٭امت کی غمخواری کا جذبہ٭دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں شمولیت۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر
شعبہ روحانی علاج ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
غمزدہ اور پریشان حال مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں (26، 27 اور 28 اکتوبر 2025ء کو) 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں
کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس 3 دن کے روحانی علاج کورس میں شعبے کے ذمہ
داران محمد ناصر عطاری اور محمد طارق عطاری نے عاشقانِ رسول کی مختلف موضوعات پر
رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
حیدرآباد
سٹی، سندھ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 23 ستمبر 2025ء کو مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار امان اللہ عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف
اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
فیضانِ مدینہ کراچی (27، 28 اور 29 جولائی 2025ء):
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا خصوصی روحانی علاج کورس منعقد ہواجس میں
اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج سے متعلق جدید تربیت فراہم کی گئی اور ان کی عملی
صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا۔
اہم تفصیلات:
یہ 3 دن کا روحانی علاج کورس 27 تا 29 جولائی
2025ء تک جاری رہا جس میں شعبے کے ذمہ دار محمد ناصر
عطاری نے شرکا کو روحانی علاج کے مختلف طریقے،
تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا
طریقۂ کار بتایا نیز اس کی چند احتیاطی
تدابیر سے بھی آگاہ کیا ۔
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی
ڈسٹرکٹ کے بستہ ذمہ داران کے لئے ”دہرائی اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جوکہ21
جون 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک میں تحصیل، ٹاؤن اور بستہ ذمہ
داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ شعبے کے صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے دوران احتیاطی تدابیر بیان کیں اور دہرائی کے
اہم نکات بتائے۔
آخر میں اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے بالخصوص کراچی میں
درِمرشد پر حاضری دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:ثقلین علی عطاری
شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ، شیخوپورہ موڑ، بس اسٹاپ،
گوجرانوالہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
مورخہ 17 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ،
گوجرانوالہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ”درِمرشد پر حاضری کے آداب“ کے موضوع
پر گفتگو کی گئی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری
مدنی اور مولانا انیس عطاری مدنی نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے درِمرشد پر
حاضری کے آداب کے بارے میں بتایا نیز اس کے اہم اصول اور آداب پر بھی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ
کے مختلف بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔(رپورٹ:ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن
گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 31 مئی 2025ء کو استخارہ کورس کروایا گیا جس میں
کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کورس میں کراچی سٹی ذمہ دار محمد طارق عطاری اور کراچی سٹی کے کورسز ذمہ دار مولانا محمد
ناصر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں استخارہ کرنے کا طریقہ
بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر اجامع مسجد
عثمانیہ میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد
26 مئی 2025ء کو کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ
نمبر عثمانیہ مسجد میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ”دعائے شفاء اجتماع “منعقد
کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اپنے روحانی و جسمانی
مسائل کے حل کے لئے دعائیں کیں ۔
اس موقع پر
نگران شعبہ مولانا حاجی انور رضا عطاری مدنی نے اپنے بیان میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے
نیز بیماریوں، پریشانیوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
25
مئی 2025ء کو کراچی کے علاقے نیو کراچی میں
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت”دعائے
شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی افراد نے شرکت کی اور اپنی روحانی
اور جسمانی صحت کے لئے دعائیں کیں۔
اس موقع پر
نگران شعبہ مولانا حاجی انور رضا عطاری مدنی نے اپنے بیان میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے
نیز بیماریوں، پریشانیوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 25
مئی 2025ء کو کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں شعبے کے نگران مولانا انور رضا
عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مشاورت کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی جن کی تفصیل یہ ہے:٭شعبہ روحانی علاج کے بستوں پر
آنے والے اسلامی بھائیوں کا ڈیٹا مکمل کرنا٭بستوں پر آنے والے اسلامی بھائیوں کو
عطاری بنانا٭12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا۔
Dawateislami