فیضانِ مدینہ سانگھڑ سندھ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن (28,27,26اپریل 2025ء) کو روحانی علاج کورس ہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نوید احمد عطاری شعبہ روحانی علاج نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہی دیتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکائے کورس کی مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلایا اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان روڈ نزد بلوچ ہوٹل ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اپریل 2025ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس  میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور بنو ڈویژن کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد طارق محمود عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ روحانی علاج صوبہ خیبر پختونخوا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد سٹی میں 25 اپریل 2025ء کو شعبہ روحانی علاج کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار امان اللہ عطاری نے مسلمانوں کی پردہ پوشی کرنے اور شعبے کی ترقی میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے پبلک ڈیلنگ کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز ماہانہ کارکردگی، سٹی کے اندر مزید بستوں کا افتتاح اور 12 دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

25 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

بستہ ذمہ داران کی رہنمائی کے لئے شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور انہیں دم و کاٹ کرنے کا طریقہ نیز اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نورپور، ضلع پاکپتن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن (25، 26 اور 27 اپریل 2025ء) کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ضلع پاکپتن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہی دیتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکائے کورس کی مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امت کی غم خواری کا جذبہ دلایا اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں دعوتِ اسلامی  کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 19، 20 اور 21 اپریل 2025ء کو روحانی علاج کورس ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شعبے کے ذمہ دار نوید احمد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کیں۔

اسی طرح ذمہ دار نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 15، 16 اور 17 اپریل 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی، بلوچستان میں ”روحانی علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سبی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نور محمد عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کرتے ہوئے دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتایا نیز اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 اپریل 2025ء کو شیخو پورہ موڑ بس اسٹاب گوجرانوالہ میں موجود دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت ”دہرائی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسڑکٹ گوجرانولہ اور حافظ آباد کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا انیس عطاری مدنی نے حاضرین کو تعویذات کی دہرائی کروائی اور شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ثقلین علی عطاری، شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سیالکوٹ پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 9 اپریل 2025ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور نارووال کے بستہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار مولانا انیس عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات کی دہرائی کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثقلین علی عطاری شعبہ روحانی علاج ڈویژن گوجرانوالہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت 15مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ  میں نگران مجلس شعبہ روحانی علاج مولانا انورعطاری کی حاضری ہوئی ۔

مولانا انورعطاری نے معتکفین کے درمیان مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر حاضرین میں اختتام پر تعویذات عطاریہ اور پیر صاحب کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت5مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جمال سرورکالونی ڈی جی خان میں ایک ماہ کے اعتکاف کرنے والے عاشقان رسول کے درمیان تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دارپنجاب شعبہ روحانی علاج مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل بیان کیے اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر حاضرین کوتعویذات عطاریہ اور امیرِاہلِسنت کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔


شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اسلامی بھائیوں کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

ابتداءً نگرانِ شعبہ مولانا حاجی انور عطاری مدنی نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور ہر یوسی میں شعبہ روحانی علاج کا بستہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)