اوراقِ مقدسہ کے احترام اور تحفظ کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور سٹی کے والینٹیئر ذمہ دار حاجی محمد رضا عطاری اور پنجاب قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر محمد عمر دراز نے محکمہ اوقاف قصور کی جانب سے قائم کردہ نئے اسٹور ”قرآن محل“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

یہ نیا اسٹور قصور سٹی، پنجاب میں واقع حضرت بابا کمال چشتی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزارِ اقدس کے زیریں حصے میں بنایا گیا ہے۔

انتظامات و طریقہ کار:

اس نئے اسٹور میں فی الوقت اوراقِ مقدسہ کو عارضی طور پر مکمل احترام کے ساتھ محفوظ کیا جائے گا۔بعد ازاں بابا کمال چشتی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف کی پہاڑی پر واقع مرکزی قرآن محل میں اوراقِ مقدسہ کو مستقل اور باقاعدہ محفوظ کرنے کا مکمل انتظام موجود ہے۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)