دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے اہم ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ مولانا محمد زبیر عطاری مدنی، شعبے کےکراچی سٹی ذمہ دار مولانا ثقلین عباس عطاری مدنی اور ایکسپینشن ذمہ دار مولانا فراز احمد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ایکسپینشن کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے کراچی سٹی میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے مزید کیمپس کھولنے کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت کی۔

میٹنگ کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق کراچی سٹی میں یوسی سطح پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ امتِ مسلمہ کے نونہال بہترین انداز میں تعلیم و تربیت حاصل کر سکیں۔(رپورٹ: شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت 01 مئی 2024ء کو پنجاب پاکستان کے شہر میلسی میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم میلسی کیمپس میں اسٹوڈنٹس نے  Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس دوران کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے لئے سیشن منعقد کیا گیا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت 01 مئی 2024ء کو صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر تلہ گنگ میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم تلہ گنگ کیمپس میں اسٹوڈنٹس نے Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس موقع پر کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے لئے پروگرام منعقد ہوا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

دورانِ پروگرام ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم ہری پور کیمپس میں 01 مئی 2024ء کو اسٹوڈنٹس نے Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس موقع پر کیمپس میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

دورانِ سیشن ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

01 مئی 2024ء کو سیال موڑ، پنجاب پاکستان میں دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم سیال موڑ کیمپس میں اسٹوڈنٹس نے  Labor Day (مزدور کا دن)منایا۔

اس موقع پر کیمپس میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچر ز کی جانب سے Labor Day (مزدور کا دن)کے متعلق اسٹوڈنٹس کو مختلف امو ر پر Awareness (آگاہی )دی گئی ۔

دورانِ پروگرام ٹیچرز نے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمیں ایک Labor (مزدور)سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے اور کس طرح اُن کی عزت کرنی چاہیئے۔( رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29اپریل 2024ء کو  فیضان اسلامک اسکول سسٹم ہیڈ آفس ٹیم نے انتظامات کے معائنے کے لئے خضدار بلوچستان میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس کا دورہ کیا۔

ٹیم نے کلاسز کا وزٹ کیا اور اسٹوڈنٹس اور کیمپس کی منیجمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ”فیضان اسلامک اسکول سسٹم“ دعوتِ اسلامی کا ایک تعلیمی شعبہ ہے جہاں نہایت مناسب فیس کے ساتھ بچوں اور بچیوں کو عصری علوم کی تعلیم بڑے ہی اچھے ماحول میں فراہم کی جاتی ہے۔ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹس کی اخلاقی تربیت اور سنتوں و آداب کو اپنانے پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ بچہ عصری تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سنتوں کو اپناتے ہوئے ملک و ملت اور دین کی خدمت کرنے میں اپنا نمایاں کردار پیش کرسکے۔ (رپورٹ: دانش عطاری)


26اپریل 2024ء کو پی آئی بی  میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس میں مسواک کی اہمیت کو طلبہ میں اجاگر کرنے کے لئے ایک ایکٹیوٹی ہوئی۔

اس موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے بچوں اور بچیوں نے مسواک شریف کی پینٹنگ ڈرا کی، مسواک شریف کے فوائد اور سنتوں کو چارٹ پر لکھا ۔بچوں کو مسواک کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیا اور مسواک کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر مسواک شریف کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: دانش عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے زیرِ اہتمام 17 اپریل 2024ء کو کراچی میں موجود ہیڈ آفس کراچی میں ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ہیڈ آفس میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگران ہیڈ آفس نے اسلامی بھائیوں کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز آپس میں ایک دوسرے سے اچھے انداز سے ملنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تعلیمی شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سے پی آئی بی برانچ میں پیرینٹس میٹنگ ہوئی جس میں اسٹوڈنٹس کے سرپرست حضرات نے شرکت کی ۔

اس میٹنگ میں اساتذہ نے علیحدہ /علیحدہ سرپرستوں سے ان کے بچوں کی تعلیم و اخلاقی کیفیت میں مزید نکھار لانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد دانش رضا عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


کسی بھی بچے کی بات چیت اس کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔آواز، جسم کی حرکات اور چہرے کے تاثرات جیسے:رونے ، مسکرانے ،چیخنے، جوش یا تکلیف میں ٹانگوں کو حرکت دینا اورآنکھ سے رابطہ کرناوغیرہ کمیونی کیشن کے ابتدائی طریقے ہیں۔

کمیونی کیشن (ابلاغ )کے ذرائع کے بارے میں جاننا اور اظہار کے فن کو بہتر بنانا ان مہارتوں میں سے ایک ہے جو ابتدائی عمر میں بچوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جن بچوں میں کمیونی کیشن کی مہارت کی کمی ہوتی ہے وہ دوسرے بچوں سے الگ تھلگ ہو سکتے ہیں، اس لئے پری پرائمری میں کمیونی کیشن ایکٹیویٹی کروائی جاتی ہے ۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم ٹھٹھہ کیمپس میں Means of Communication کی ایکٹیویٹی منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا،کمیونی کیشن میں استعمال ہونے والی چیزوں کی تصاویر خوبصورت چارٹس پر بنائی گئی تھیں۔ ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ کو ان چیزوں کے نام بھی یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کمیونی کیشن ایکٹیویٹی کے دوران بچوں کو اپنی ضرورت کے بارے میں پوچھنا ، بات چیت کرنا اور دوسرے بچوں کے ساتھ مؤثر رابطہ کرنا بھی سکھایا گیا۔اس ایکٹیویٹی سے طلباوطالبات کی خود اعتمادی اور ذخیرہ الفاظ میں بھی اضافہ ہوا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


کسی اسکول میں نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کی بدولت  طلبہ کی تفہیم بہتر ہوتی ہے، اُن کی شخصی ترقی میں اضافہ ہوتا ہےاور وہ مختلف مضامین کو بہتر طریقے سے سیکھ سکتے ہیں۔تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کو گروہی کام کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں جو ،ان کی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم تلہ گنگ کیمپس میں12 فروری 2024ء کو پری پرائمری کے کریکولم (نصاب )سے متعلق Seasons of the year (سال کے موسم کے نام یاد کروانا) کی ایکٹیویٹی منعقدکی گئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا، موسموں کے نام خُوب صُورت چارٹس میں لکھے گئے تھے۔چارٹس پر موسموں کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ کو موسموں کے نام یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک،سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ دنوں کراچی عالمی کتب میلے کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد ہوا، جس میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEOزبیر عطاری المدنی ، اساتذہ ، مینجمنٹ اور مختلف کیمپسز کے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس میلے میں طلبہ نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس(قادری پبلی کیشن )، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔طلبہ اس دورے سے خاصے لطف اندوز ہوئے۔اساتذہ نے اپنے طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ان سرگرمیوں سے بچوں میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور وہ نئی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی)