دینی و دنیاوی اعتبار سے بچوں کی  تربیت کرنے اور انہیں معاشرے کا ایک بہترین فرد بننے میں مدد کرنے والے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 7 اگست 2025ء کو Parent Management Meetingکا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد والدین کے ساتھ تعلیمی و انتظامی امور پر تبادلہ ٔخیال کرنا تھا۔

اس موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے Parents سے ملاقات کی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں Parents کی جانب سے تجاویز سنیں۔

CEO مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے اس دوران Parents سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کی بہتری کے حوالے سے چند اہم باتیں کیں اور مستقبل میں مزید ترقیاتی اقدامات کا ظاہر کیا۔ (رپورٹ: امیر حمزہ عطاری فیضان اسلامک اسکول سسٹم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)