دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی  تعلیم کے ذریعے سماجی طور پر ذمہ دار اور اخلاقی بنیاد رکھنے والے افراد کی پرورش کرنے والا دعوتِ اسلامی کا تعلیمی ادارہ ہے جس کے تحت مختلف ڈیپارٹمنٹس قائم ہیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کیمپس میں ”کشمیر امن اور یکجہتی کا سبب“ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مہمانِ خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی، حکومتِ پاکستان رانا محمد قاسم نون تھے۔

دورانِ سیمینار مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امن کے فروغ اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے لئے تعلیم، بیداری اور اخلاقی ذمہ داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی ۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)