ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز، دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی مناسبت سے 10 نومبر 2026ء کو ” Iqbal and the Philosophy of Khudi (اقبال اور فلسفۂ خودی) “کے موضوع پر ایک پُروقار اور خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب میں نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے دوران شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کے فکر انگیز کلام کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جبکہ طلبہ کی جانب سے اقبال کے پیغام اور فلسفۂ خودی پر مبنی ایک بامقصد ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر انس مدنی نے خصوصی بیان کیا اور ڈاکٹر اقبال کی فکری بصیرت پر روشنی ڈالی۔

پرو وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نواز نے تقریب میں انتہائی اہم گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نسل میں قیادت کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے، بلند حوصلگی پیدا کرنے اور کردار سازی کے حوالے سے اقبال کے فلسفۂ خودی کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔

سیمینار کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں اور منتظمین کے لیے کلماتِ تشکر پیش کیے گئے۔ تقریب کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام اور خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کی سربلندی و فلاح کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔