تعلیمی اداروں میں سیرتِ مصطفیٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمی و اخلاقی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2026ء کو پیر مہر علی شاہ (PMAS) اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی کے مین آڈیٹوریم میں سالانہ ”سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا باوقار انعقاد کیا گیا۔

اس علمی کانفرنس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار، فیکلٹی ممبران (اساتذہ) اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ کانفرنس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے بیان (Speech) کیا۔

رکنِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے اپنے بیان میں ”جدید دور کے چیلنجز اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں: سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی میں“ کے اہم موضوع پر روشنی ڈالی اور عصرِ حاضر میں درپیش درپیش مسائل کے حل کے لیے اسوۂ حسنہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیروی کو اہم قرار دیا۔