ماحولیاتی پائیداری اور اسٹوڈنٹس کی کردار سازی کے لیے UAF اور FGRF کے درمیان معاہدہ
فیصل آباد، پنجاب:
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کے درمیان ماحول کی پائیداری اور اسٹوڈنٹس کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے
1
اکتوبر 2026ء کو ایک اہم اظہارِ دلچسپی کی یادداشت (LoI) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
معاہدے پر دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش اقبال عطاری نے FGRF کی
نمائندگی کرتے ہوئے اور وائس چانسلر UAF ڈاکٹر ذوالفقار علی نے دستخط کیے۔ اس تعاون
کے تحت FGRF کی ”گرین پاکستان مہم“کے ذریعے شجرکاری کی سرگرمیاں انجام
دی جائیں گی نیز UAF کے اسٹوڈنٹس کے لیے ماحولیاتی آگاہی، اخلاقیات
اور کردار سازی پر مبنی سیمینارز سمیت مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب میں دعوتِ اسلامی فیصل آباد کے ڈویژنل ہیڈز
اور اراکین نے شرکت کی جن میں محمد سلیم رضا، انجینئر فیصل مجید، مولانا فاروق حیدر
عطاری مدنی اور مولانا فہیم عطاری مدنی
شامل تھے جبکہ UAF کی جانب سے
پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی، پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم اور پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد رانا
بھی موجود تھے۔
Dawateislami