مجلس ہفتہ وار اجتماع کا تعارف
مجلس ہفتہ وار اجتماع کا تعارف
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ملک و بیرون ملک ہونے والے سینکڑوں ہفتہ واراجتماعات میں
ہر ہفتے ہزاروں عاشقانِ رسول جمع ہوکرعلمِ دِین حاصل کرتے ہیں،سُنّتیں و
آداب سیکھتے ہیں،مسلمانوں کے قُرب کی برکتیں حاصل کرتے ہیں،اللہ پاک کے گھر
میں رات اعتکاف کرکےثواب کا خزانہ لُوٹتے ہیں،کئی ایک مدنی انعامات پر
عمل کی سعادت پاتے ہیں،اجتماع کے اختتام پر مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔
ان ہفتہ وار اجتماعات کے لیے ایک
مجلس بنام ”مجلس ہفتہ وار اجتماع“ قائم ہے۔ جس کے کاموں میں شرکائے
اجتماع کی تعدادبڑھانا ، ہفتہ وار اجتماع کے نظام کو شرعی اور تنظیمی
اُصولوں کے مطابق چلانا ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کاپیشگی جَدْوَل
بنانا، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو
کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیشِ نظر حفاظتی
انتظامات مکمل کروانا ۔ اسپیکر،لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس(UPS) کا مناسب انتظام
کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد
کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر
اُٹھانا، دورانِ اجتماع اطراف میں گھومنے
والے اسلامی بھائیوں کو خیرخواہوں کے ذریعے نرمی و شفقت سے اجتماع میں شرکت
کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا،مکتبۃ المدینہ کے بستے
پر کتب و رسائل کی فراہمی اورپرائیویٹ بستوں پر غیر تنظیمی لٹریچروغیرہ کا جائزہ لینا۔ اجتماع میں آنے والے
اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کامناسب انتظام کرنا،مختلف شعبہ
جات کے بستے لگواناوغیرہ اس مجلس کی ذمہ
داریوں میں شامل ہے ۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید
ترقیاں عطا فرمائے۔