حضرت عیسیٰ علیہ السلام بے شمار اچھے اوصاف و کمالات اور خصائل کے مالک تھے جن میں سے کچھ کا بیان قرآن کریم میں بھی ہے۔

1 تا 4۔ آپ دنیا و آخرت میں خدا کی بارگاہ میں بہت معزز و مقرب بندے ہیں آپ نے بڑی عمر کے علاوہ بہت چھوٹی عمر میں بھی لوگوں سے کلام کیا اور آپ اللہ کے خاص بندوں میں سے ہیں۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 45-46) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔

5 تا 9۔ آپ نماز کے پابند اور امت کو ادائے زکوٰۃ کی تاکید کرنے والے تھے آپ کی ذات بڑی برکت والی تھی آپ اپنی والدہ سے اچھا سلوک کرنے والے تھے نیز تکبر سے دور اور شقاوت سے محفوظ تھے۔ قرآن پاک میں ہے: وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲) (پ 16، مریم: 31-32) ترجمہ: اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے خواہ میں کہیں بھی ہوں اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک میں زندہ رہوں اور مجھے اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا بنایا اور مجھے متکبر و بدنصیب نہ بنایا۔

10۔ آپ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کا بندہ بننے میں کسی طرح کا شرم و عار محسوس نہیں فرماتے تھے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: لَنْ یَّسْتَنْكِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَ لَا الْمَلٰٓىٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ-وَ مَنْ یَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یَسْتَكْبِرْ فَسَیَحْشُرُهُمْ اِلَیْهِ جَمِیْعًا(۱۷۲) (پ 6، النساء: 172) ترجمہ: تو مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عار کرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت و تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا(۳۳) (پ 12، مریم: 33) ترجمہ: اور وہی سلامتی مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں گا۔

اللہ کریم ان ہستیوں کے فیضان سے ہم سب کو فیضیاب فرمائے اور ان کے صدقے ہمارا سینہ مدینہ بنائے۔ آمین


حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے مقبول بندے، برگزیدہ نبی اور اولو العزم یعنی عزم و ہمت والے رسول ہیں، آپ کی ولادت قدرتِ الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے، آپ حضرت مریم علیہا السلام سے بغیر باپ کے پیدا ہوئے، بنی اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے، یہودیوں نے آپ کے قتل کی سازش کی تو اللہ پاک نے آپ کو ان کے شر سے بچا کر آسمان پر زندہ اٹھا لیا اور اب قربِ قیامت میں دوبارہ زمین پر تشریف لائیں گے، ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شریعت پر عمل کریں گے، صلیب توڑیں گے، خنزیر و دجال کو قتل کریں گے، 40 سال تک زمین میں قیام فرمائیں گے، پھر وصال کے بعد مدینہ منورہ میں حضور اکرم ﷺ کے حجرہ میں مدفون ہوں گے۔

نام و نسب: آپ کا مبارک نام عیسیٰ اور آپ کا نسب حضرت داود علیہ السلام سے جا ملتا ہے۔

کنیت و لقب: آپ کی کنیت ابن مریم اور تین القاب یہ ہیں:

مسیح: مس کر کے بیماروں کو شفا دیتے تھے اس لیے مسیح کہا جاتا ہے۔

کلمۃ اللہ: آپ کی پیدائش کلمہ کن سے ہوئی، ماں باپ کے نطفے سے نہ ہوئی، اس لیے کلمۃ اللہ کہلائے۔

روح اللہ: اللہ پاک نے اپنی طرف سے خاص روح فرمایا۔

حلیہ مبارکہ: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عیسیٰ، موسیٰ اور ابراہیم کو دیکھا تو حضرت عیسیٰ سرخ رنگ، گھنگھریالے بالوں اور چوڑے سینے والے تھے۔ (بخاری، 2/457، حدیث: 3438)

حضرت عیسیٰ کی صفات: آپ بے شمار اوصاف، کمالات اور خصائل کے مالک تھے جن میں سے کچھ کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے یہاں پر 10 اوصاف ملاحظہ ہوں:

1 تا 4: آپ دنیا و آخرت میں خدا کی بارگاہ میں بہت معزز و مقرب بندے ہیں، آپ نے بڑی عمر کے علاوہ چھوٹی عمر میں بھی لوگوں سے کلام کیا اور آپ اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں میں سے ہیں۔ ارشاد باری ہے: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 45-46) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔اس آیت مبارکہ میں چاروں اوصاف بیان ہو گئے ہیں۔

5 تا 9: آپ نماز کے پابند اور امت کو ادائے نماز و زکوٰۃ کی تاکید کرنے والے تھے، آپ کی ذات بڑی برکت والی تھی، آپ والدہ سے اچھا سلوک کرنے والے تھے، نیز تکبر سے دور اور شقاوت سے محفوظ تھے، قرآن مجید میں ہے: وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲) (پ 16، مریم: 31-32) ترجمہ: اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے خواہ میں کہیں بھی ہوں اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک میں زندہ رہوں اور مجھے اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا بنایا اور مجھے متکبر و بدنصیب نہ بنایا۔

10: آپ اللہ کا بندہ بننے میں کسی طرح کا شرم و عار محسوس نہیں فرماتے۔ ارشاد باری ہے: لَنْ یَّسْتَنْكِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَ لَا الْمَلٰٓىٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ-وَ مَنْ یَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یَسْتَكْبِرْ فَسَیَحْشُرُهُمْ اِلَیْهِ جَمِیْعًا(۱۷۲) (پ 6، النساء: 172) ترجمہ: تو مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عار کرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت و تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔


اللہ پاک نے مخلوق کی ہدایت کے واسطے مختلف انبیائے کرام کو اس دنیا میں بھیجا جنہوں نے بھٹکی انسانیت کو ایک اللہ واحد قہار کی طرف بلایا انہیں راہِ نجات یعنی جنت کی طرف راہنمائی کی اور راہِ ہلاکت یعنی دوزخ سے بچایا انہیں ڈرایا انہی میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی ہیں، آئیے ہم قرآن و تفسیر کی روشنی میں 10 صفاتِ عیسی سنتے ہیں:

1۔ مسیح: آپ چونکہ مس کر کے بیماروں کو شفا دیتے تھے اسی لیے مسیح کہلائے۔

2۔ کلمۃ اللہ: آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کن سے ہوئی، ماں و باپ کے نطفہ سے نہ ہوئی اسی لیے آپ کو کلمۃ اللہ کہا جاتا ہے،(تفسیر صراط الجنان، 1/476) فرمانِ باری تعالیٰ ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۵۹) (پ 3، اٰل عمران: 59) ترجمہ: بے شک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے جسے اللہ نے مٹی سے بنایا پھر اسے فرمایا: ہو جا! تو وہ فورا ہوگیا۔

3۔ روح اللہ: اللہ نے آپ کو اپنی طرف سے ایک خاص روح فرمایا، اس بناء پر آپ کو روح اللہ بھی کہا جاتا ہے، ارشاد باری ہے: اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهٗۚ-اَلْقٰىهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ٘-(پ 6، النساء: 171) ترجمہ: بے شک مسیح مریم کا بیٹا عیسیٰ صرف اللہ کا رسول اور اس کا ایک کلمہ ہے جو اس نے مریم کی طرف بھیجا اور اس کی طرف سے ایک خاص روح ہے۔ (سیرت الانبیاء، ص 793)

4۔ حلیہ مبارکہ: نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت عیسیٰ، موسیٰ و ابراہیم علیہم السلام کو دیکھا حضرت عیسیٰ سرخ رنگ، گھونگھریالے بالوں اور چوڑے سینے والے تھے۔

5۔ بغیر باپ کے پیدا ہونا۔

6۔ جھولے میں کلام کرنا۔

7۔ معجزات کا دیا جانا: مٹی سے بنے پرندے کو پھونک مار کر حقیقی پرندہ بنادینا جیسا کہ آپ نے بنی اسرائیل کے کہنے پر مٹی سے چمگادڑ کی صورت بنائی پھر اس میں پھونک ماری تو وہ اللہ کے حکم سے اڑنے لگی۔

8۔ پیدائشی اندھوں کو آنکھوں کا نور عطا کرنا اورکوڑھیوں کو شفایاب کرنا: آپ اپنا دست اقدس پھیر کر پیدائشی نابینا افراد کو آنکھوں کا نور عطا کر دیتے اور اس مریض کو بھی شفا دیتے جس کا برص بدن میں پھیل گیا ہو اور طبیب اس کے علاج سے عاجز ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں مردے زندہ کرتا ہوں میں لاعلاج بیماروں کو اچھا کرتا ہو، میں غیبی خبریں دیتا ہوں، حقیقت میں یہ تمام کام رب العٰلمین کے ہیں لیکن آپ نے اپنی طرف منسوب کیے، اس سے معلوم ہوا کہ حقیقی شفا دینے والا و مشکلات دور کرنے والا اللہ پاک ہی ہے، لیکن اس کے دیئے ہوئے اختیار سے عطا سے کوئی دوسرا کچھ کر سکتا ہے۔

9۔ مردوں کو زندہ کرنا: حضرت عیسی نے اللہ کی عطا سے 4 مردوں کو زندہ کیا: عازر، ایک بڑھیا کا لڑکا، ایک لڑکی اور سام بن نوح۔ (سیرت الانبیاء، ص 794-795)

10۔ عاجزی و انکساری: آپ تکبر سے دور اور عاجزی و انکساری کے پیکر تھے جس کی گواہی خود رب العٰلمین نے دی ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا: نہ تو مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عار کرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ بندگی سے نفرت اور تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔

خود عجز و انکسار کے پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیاکرتے تھے۔ (سیرت الانبیاء، ص 800)

اللہ پاک ہمیں بھی فیضانِ عیسیٰ سے حصہ عطا فرمائے۔ آمین


بلاشبہ قرآن کریم میں گزشتہ انبیائے کرام کے واقعات اور معجزات اور اوصاف بیان کیے گئے اور ان کی مدح و ستائش بیان کی گئی ہے، قرآن کریم میں ان انبیائے کرام کے اوصاف حمیدہ کو بہت احسن طریقے سے بیان کیا گیا ہے اور ان کے اوصاف کو ایسے روشن کیا جیسے سارا آسمان جھلملاتے ستاروں سے روشن ہے۔ انہیں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی ہیں، آپ دنیا و آخرت میں عزت و وجاہت والے اور رب کریم کے مقرب بندے ہیں، چنانچہ حضرت عیسیٰ کے اوصاف کے بارے میں چند آیات مبارکہ ملاحظہ ہوں:

1۔ کلمۃ اللہ ہونا: حضرت عیسیٰ کا ایک وصف قرآن کریم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ آپ کو کلمۃ اللہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کُن سے ہوئی باپ اور ماں کے نطفہ سے نہ ہوئی،(تفسیر صراط الجنان، 1/476) جیسا کہ سورہ اٰل عمران کی آیت نمبر 45 میں ارشاد ہے: اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُۙ-ترجمہ: اور یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا کہ اے مریم اللہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی۔

فرمایا کہ وہ اللہ کا کلمہ ہیں کیونکہ آپ کا کوئی باپ ہوتا تو یہاں آپ کی نسبت ماں کی طرف نہ ہوتی بلکہ باپ کی طرف ہوتی۔ (صراط الجنان، 1/476)

2۔ مسیح ہونا: اللہ پاک قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ کا ایک اور وصف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ اس آیت مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ کا نام عیسیٰ اور لقب مسیح ہے کیونکہ آپ مس کر کے یعنی چھوکر شفا دیتے تھے، حضرت عیسیٰ پیدائشی اندھوں کو آنکھوں کا نور عطا فرما دیتے، کوڑھ کے مریضوں کو چھو کر شفایاب کر دیتے، مردوں کو اللہ کے نام سے زندہ کر دیتے، یہ سب کام باذن اللہ کرتے تھے۔ (تفسیر صراط الجنان، 1/476)

3۔ حضرت مریم کا بیٹا ہونا: اللہ پاک پارہ 3 سورۂ اٰل عمران میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۵۹) (پ 3، اٰل عمران: 59) ترجمہ: بے شک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے جسے اللہ نے مٹی سے بنایا پھر اسے فرمایا: ہو جا! تو وہ فورا ہوگیا۔ یہ آیت مبارکہ نجران کے عیسائیوں کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے آقا ﷺ سے کہا کہ آپ گمان کرتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ اللہ کے بندے ہیں، فرمایا: ہاں، اس کے بندے اور اس کے رسول اور اس کا کلمہ ہیں جو اس نے کنواری پاک مریم رضی اللہ عنہا کو عطا فرمایا، عیسائی یہ سن کر بہت غصہ میں آئے اور کہنے لگے: اے محمد! کیا تم نے کبھی بے باپ کا انسان دیکھا ہے؟ اس سے ان کا مطلب یہ تھا کہ وہ خدا کے بیٹے ہیں (معاذ اللہ) اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور یہ بتایا گیا کہ حضرت عیسیٰ تو صرف بغیر باپ کے پیدا ہوئے جبکہ حضرت آدم علیہ السلام تو ماں اور باپ دونوں کے بغیر مٹی سے پیدا ہوئے تو جب انہیں اللہ کا مخلوق اور بندہ مانتے ہو تو حضرت عیسیٰ کو اللہ کا مخلوق و بندہ ماننے میں کیا تعجب ہے، لہٰذا یہ معلوم بھی ہو گیا کہ حضرت آدم بغیر نطفہ کے بنے ایسے ہی حضرت عیسیٰ بغیر باپ کے کنواری مریم سے پیدا ہوئے اس لیے تو ان کو عیسیٰ بن مریم کہا جاتا ہے۔ (صراط الجنان، 1/489)

4۔ دنیا و آخرت میں عزت والا ہونا: اللہ پاک پارہ 3 سورہ اٰل عمران آیت نمبر 45 میں ارشاد فرماتا ہے: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا۔ اس آیت مبارکہ میں دنیا میں عزت والا ہونا کہ قرآن کے ذریعے سارے عالم میں ان کے نام کی دھوم مچا دی گئی، آخرت میں خصوصی عزت والا ہونا بہت سے طریقوں سے ہوگا ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیامت میں انہی کے ذریعہ مخلوق کو حضور اقدس ﷺ تک رہنمائی ملے گی۔

بارگاہ الٰہی میں بہت زیادہ قرب و منزلت رکھنے والا ہونا وغیرہ، معلوم ہوا کہ انبیا کی نعت خوانی سنت الٰہیہ ہے، اللہ پاک اس کی توفیق عطا فرمائے۔ (صراط الجنان، 1/477-478) 


آپ علیہ السلام کا مبارک نام عیسیٰ اور آپ کا نسب حضرت داود سے جا ملتا ہے، آپ کی کنیت ابن مریم ہے اور تین القابات یہ ہیں:مسیح، کلمۃ اللہ اور روح اللہ۔

آپ چونکہ مس کر کے بیماروں کو شفا دیتے تھے اس لیے آپ کو مسیح کہا جاتا ہے۔

آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کُن سے ہوئی باپ اور ماں کے نطفے سے نہ ہوئی اس لیے آپ کو کلمۃ اللہ کہا جاتا ہے۔(تفسیر صراط الجنان، 1/476)

اللہ پاک نے آپ کو اپنی طرف سے ایک خاص روح فرمایا اس بنا پر آپ کو روح اللہ بھی کہا جاتا ہے۔ (سیرت الانبیاء، ص 793)

آپ پر آسمانی کتاب انجیل کا نزول ہوا۔

آئیے آپ کے اوصاف کے بارے میں کلام کرتے ہیں، آپ بے شمار اچھے اوصاف و کمالات کے مالک تھے جن میں سے چند یہاں ذکر کرتے ہیں:

1۔ آپ دنیا و آخرت میں خدا کی بارگاہ میں بہت معزز و مقرب بندے ہیں، قرآن کریم میں ہے: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا۔

2۔ آپ نے بہت چھوٹی عمر میں لوگوں سے کلام کیا۔ قرآن کریم میں ہے: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔

3۔ آپ نماز کے پابند اور ادائے زکوٰۃ کی تاکید کرنے والے تھے۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱) (پ 16، مریم: 31) ترجمہ: اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے خواہ میں کہیں بھی ہوں اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک میں زندہ رہوں۔

4۔ آپ اپنی والدہ سے اچھا سلوک کرنے والے تھے نیز تکبر سے دور اور شقاوت سے محفوظ تھے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲) (پ 12، مریم: 32) ترجمہ: اور مجھے اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا بنایا اور مجھے متکبر و بدنصیب نہ بنایا۔

5۔ آپ اللہ کا بندہ بننے میں کسی طرح کا شرم و عار محسوس نہیں فرماتے تھے، ارشاد باری ہے: لَنْ یَّسْتَنْكِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَ لَا الْمَلٰٓىٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ-وَ مَنْ یَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یَسْتَكْبِرْ فَسَیَحْشُرُهُمْ اِلَیْهِ جَمِیْعًا(۱۷۲) (پ 6، النساء: 172) ترجمہ: تو مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عار کرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت و تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔

6۔ اللہ نے آپ کو نبوت عطا فرما کر احسان فرمایا اور آپ کو بنی اسرائیل کے لیے اپنی قدرت کا حیرت انگیز نمونہ بنایا۔ اللہ پاک نے فرمایا: اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَیْهِ وَ جَعَلْنٰهُ مَثَلًا لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ(۵۹) (پ 25، الزخرف: 59) ترجمہ: عیسیٰ تو نہیں ہے مگر ایک بندہ جس پر ہم نے احسان فرمایا ہے اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک عجیب نمونہ بنایا۔

7۔ اللہ کریم نے حضرت عیسیٰ کو آپ کی رسالت حق ہونے پر روشن نشانیاں عطا کیں۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ (البقرۃ: 87) ترجمہ: اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو کھلی نشانیاں عطا فرمائیں۔

8۔ اللہ پاک نے آپ کو مخلص حواری عطا فرمائے جنہوں نے آپ کے ارشادات دل و جان سے تسلیم کیے، ارشاد ربانی ہے:وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْۚ-قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ(۱۱۱) (پ 7، المائدۃ: 111) ترجمہ: اور جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا: ہم ایمان لائے اور (اے عیسیٰ) آپ گواہ ہو جائیں کہ ہم مسلمان ہیں۔

9۔ آپ کے آسمان سے دوبارہ زمین پر تشریف لانے کو قیامت کی ایک نشانی بتایا۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(۶۱) (پ 25، الزخرف: 61) ترجمہ: اور بے شک عیسیٰ ضرور قیامت کی ایک خبر ہے تو ہرگز قیامت میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرنا یہ سیدھا راستہ ہے۔

10۔ اللہ کریم نے آپ کو تورات اور انجیل سکھائی۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ(۴۸) (پ 3، اٰل عمران: 48) ترجمہ: اور اللہ اسے کتاب اور حکمت اور توریت اور انجیل سکھائے گا۔

اللہ کریم ہمیں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


بنی نوع انسان کی پیدائش سے لے کر اس کی ہدایت و رہنمائی کے لیے بہت سے انبیائے کرام اور رسل بھیجے گئے اور اللہ نے تمام انبیائے کرام کو مختلف خصوصیات و فضائل سے نوازا اور بعض انبیا درجات میں بعض انبیا سے افضل ہیں، انبیا میں سے ایک جلیل القدر ہستی عیسیٰ بن مریم ہیں جو بنی اسرائیل کی طرف مبعوث کئے گئے، اللہ پاک نے حضرت عیسیٰ کو سراپا فضائل و خصوصیات بنایا اور عظیم فضائل و کمال سے نوازا، ان کی بے شمار صفات و خصوصیات میں سے چند صفات و خصوصیات قرآن و تفسیر کی روشنی میں ملاحظہ ہوں:

1۔ کلمۃ اللہ ہونا: اللہ پاک فرماتا ہے: اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُۙ-(پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا کہ اے مریم اللہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی۔حضرت عیسیٰ کو کلمۃ اللہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کن سے ہوئی باپ اور ماں کے نطفہ سے نہ ہوئی۔ (صراط الجنان، 1/476)

2۔ مسیح ہونا: فرمانِ باری ہے: اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ آپ کا نام مبارک عیسیٰ ہے لقب مسیح ہے کیونکہ آپ مس کر کے یعنی چھوکر شفا دیتے تھے۔ (صراط الجنان، 1/476)

3۔ عزت والا ہونا دنیا و آخرت میں: فرمایا: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا۔ دنیا میں عزت والا ہونا اس طرح کہ قرآن کے ذریعے سارے عالم میں ان کے نام کی دھوم مچادی گئی آکرت میں خصوصی عزت والا ہونا بہت سے طریقوں سے ہوگا ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیامت میں انہی کے ذریعہ مخلوق کو حضور تک رہنمائی ملے گی۔ (صراط الجنان، 1/477)

4۔ بغیر باپ کے پیدا ہونا: ارشاد فرمایا: ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ- (پ 16، مریم: 34) ترجمہ: یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔ اس سے معلوم ہوا کہ آپ بغیر باپ کے پیدا ہوئے ورنہ آپ باپ کی طرف نسبت کیے جاتے۔

5۔ روح القدس کے ذریعے مدد فرمایا جانا: اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ- (پ 3، البقرۃ: 253) ترجمہ: اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلی نشانیاں دیں اور پاکیزہ روح سے اس کی مدد کی۔ روح القدس سے مراد حضرت جبریل علیہ السلام ہیں جو بروقت حضرت عیسیٰ کے ساتھ رہتے تھے۔ (تفسیر نور العرفان، ص 65)

6۔ چھوٹی عمر میں جھولے میں کلام فرمانا: اللہ پاک فرماتا ہے: فَاَشَارَتْ اِلَیْهِؕ-قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا(۲۹) قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ (پ 16، مریم: 29-30) ترجمہ: اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچہ ہے، بچے نے فرمایا میں ہوں اللہ کا بندہ۔یعنی آپ نے چھوٹی عمر میں جھولے میں کلام فرمایا جس عمر میں بچے کلام نہیں کیا کرتے اور یہ صرف آپ کی خصوصیت ہی تھی۔

7۔ پکی عمر میں لوگوں سے کلام فرمانا: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔یعنی وہ پکی عمر میں بھی لوگوں سے کلام فرمائیں گے اور وہ یوں کہ آسمان سے اترنے کے بعد آپ لوگوں سے کلام فرمائیں گے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ آسمان سے زمین کی طرف اتریں گے جیساکہ احادیث میں وارد ہوا ہے اور دجال کو قتل کریں گے۔ (صراط الجنان، 1/477)

اللہ پاک حضرت عیسیٰ کے صدقے ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔


حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی اللہ کریم نے اپنی مخلوق کی رشد و ہدایت کے لیے نبی بنا کر بھیجا، آپ کے بے شمار فضائل و مناقب اللہ کریم نے قرآن پاک میں ذکر فرمائے ہیں ان کو ذکر کرنے سے پہلے آپ کے بارے میں تین عقائد ملاحظہ فرمائیے:

1۔ اللہ کریم نے آپ کو زندہ سلامت آسمان پر اٹھا لیا۔

2۔ آپ پر اب تک موت طاری نہیں ہوئی۔

3۔ قیامت سے پہلے آپ دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے۔

ان تین عقائد میں سے پہلے دو عقائد کا انکار کرنے والا کافر اور تیسرے عقیدے کا انکار کرنے والا گمراہ اور بدمذہب ہے، (فتاویٰ حامدیہ، ص 140،142 ملتقطا) آئیے اب کچھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صفات بھی ملاحظہ کرتے ہیں:

1۔ سورۂ اٰل عمران میں ہے: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں۔ اس آیت کی تفسیر میں صراط الجنان میں ہے کہ آپ اللہ کے خاص بندے ہیں۔

2۔ مزید یہ کہ حضرت عیسیٰ کو سورۂ اٰل عمران آیت نمبر 45 میں کلمۃ اللہ فرمایا گیا، اسی آیت مبارکہ میں آپ کے اور بھی بہت سے اوصاف ذکر کئے گئے، جیسا کہ

3۔ آپ کا نام مبارک عیسیٰ ہے۔

4۔ آپ کا لقب مسیح ہے، کیونکہ آپ لوگوں کو چھو کر شفا دیتے تھے۔(تفسیر صراط الجنان، 1/476)

وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں۔

وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: اور قرب والا۔اور آپ کا ایک نمایاں وصف یہ ہے کہ آپ کی نسبت باپ کی بجائے ماں کی طرف کی گئی اس سے معلوم ہوا کہ آپ بغیر باپ کے پیدا ہوئے: اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ اگر آپ کا باپ ہوتا تو آپ کو اس کی نسبت سے پکارا جاتا کیونکہ سورۂ احزاب آیت نمبر 5 میں ہے: ترجمہ کنز العرفان: لوگوں کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو۔

ہے لبِ عیسیٰ سے جاں بخشی نرالی ہاتھ میں سنگریزے پاتے ہیں شیریں مقالی ہاتھ میں


اللہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجا اور دلیل کے طور پر بہت ساری خصوصیات و معجزات عطا کیے، خود اللہ کریم نے قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ کی بہت سی صفات بیان کیں، مجموعی طور پر سورۂ اٰل عمران کی آیت نمبر 45 اور 46 میں حضرت عیسیٰ کی بہت ساری صفات بیان ہوئیں۔

1۔ کلمۃ اللہ ہونا: حضرت عیسیٰ کو کلمۃ اللہ اس لیے کہتے ہیں کہ آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کن سے ہوئی، باپ اور ماں کے نطفہ سے نہ ہوئی،(تفسیر صراط الجنان، 1/476) رب تعالیٰ فرماتا ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۵۹) (پ 3، اٰل عمران: 59) ترجمہ: بے شک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے جسے اللہ نے مٹی سے بنایا پھر اسے فرمایا: ہو جا! تو وہ فورا ہوگیا۔اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ جب حضرت آدم علیہ السلام اللہ کے بیٹے نہ ہوئے تو اے عیسائیو! عیسیٰ خدا کے بیٹے کب ہو سکتے ہیں یہ رب تعالیٰ کے کلمہ کن سے پیدا ہوئے، اللہ کے بندے اور رسول ہیں نہ کہ بیٹے۔

2۔ مسیح ہونا: حضرت عیسیٰ کا لقب مسیح ہے کیونکہ آپ لوگوں کو مس کر کےیعنی چھو کر شفا دیتے تھے،(تفسیر صراط الجنان، 1/476) کیونکہ حضرت عیسیٰ کے دور میں طب کا علم عروج پر تھا، حضرت عیسیٰ اس مریض کو بھی شفا دیتے جس کا مرض بدن میں پھیل گیا ہو آپ اسے چھو کر شفا دیتے، حضرت عیسیٰ کے پاس ایک ایک دن میں پچاس ہزار مریض ہوتے تھے، آپ باذن الٰہی چھو کر ان سب کو ٹھیک کر دیتے تھے۔

4۔ بغیر باپ کے پیدا ہونا: اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهٗۚ-اَلْقٰىهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ٘-( پ 6، النساء: 171) ترجمہ: بے شک مسیح مریم کا بیٹا عیسیٰ صرف اللہ کا رسول اور اس کا ایک کلمہ ہے جو اس نے مریم کی طرف بھیجا اور اس کی طرف سے ایک خاص روح ہے۔ حضرت عیسیٰ کی نسبت باپ کے بجائے ماں کی طرف کی گئی، اس سے معلوم ہوا کہ حضرت عیسیٰ بغیر باپ کے صرف ماں سے پیدا ہوئے ہیں، اگر آپ کا کوئی باپ ہوتا تو آپ کی نسبت ماں کی طرف نہ ہوتی بلکہ باپ کی طرف ہوتی۔

4۔ جھولے میں کلام کرنا: قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں۔ جب حضرت مریم حضرت عیسیٰ کو گود میں لے کر قوم کی جانب گئیں تو ان کی قوم نے ان سے کہا کہ اے مریم تم نے کتنی بری بات کی۔ تو اس وقت حضرت عیسیٰ نے ماں کی گود سے آپ کی پاکدامنی کی گواہی دی۔ فَاَشَارَتْ اِلَیْهِؕ-قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا(۲۹) قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ (پ 16، مریم: 29-30) ترجمہ: اس پر مریم نے بچے کی طرف اشارہ کیا وہ بولے ہم کیسے بات کریں اس سے جو پالنے میں بچہ ہے، بچے نے فرمایا میں ہوں اللہ کا بندہ۔

5۔ دنیا میں عزت والا ہونا: قرآن کے ذریعے سارے عالم میں ان کی دھوم مچا دی گئی، آخرت میں بھی آپ خصوصی عزت والے ہوں گے کیونکہ انہی کے ذریعے مخلوق کو قیامت والے دن حضور اکرم ﷺ تک راہنمائی ملے گی۔(تفسیر صراط الجنان، 1/477)

6۔ بارگاہ الٰہی میں بہت زیادہ قرب و منزلت والے: یعنی بارگاہ الٰہی میں آپ بہت زیادہ مقام و مرتبے والے ہیں۔ (صراط الجنان، 1/478) جب حضرت عیسیٰ کے اتنے اوصاف مبارکہ ہیں رسول کریم محبوب خدا ﷺ کے کتنے اوصاف ہوں گے۔ اللہ کریم ان کے صدقے ہمیں بھی متقی و پرہیزگار بنائے۔ آمین


نبی و رسول اللہ پاک کے نیک، عبادت گزار، پرہیزگار اور ہر قسم کے گناہ سے پاک اور خوش اخلاق اور خوش مزاج بندے ہوتے ہیں، اللہ پاک کا ان پر خاص کرم و فضل ہوتا ہے اور یہ کسی قسم کے بھی عیب میں مبتلا نہیں ہوتے، اللہ پاک انہیں عقل سلیم عطا فرماتا ہے انہیں میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں جن کے بارے میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌۙ-وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَؕ(۴۶) (پ 6، المائدۃ: 46) ترجمہ: اور ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور نور تھا اور وہ انجیل اس سے پہلے موجودہ تورات کی تصدیق فرمانے والی تھی اور پرہیزگاروں کےلیے ہدایت اور نصیحت تھی۔

1۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ نے چار شخصوں کو زندہ کیا: عازر، ایک بڑھیا کا لڑکا، ایک لڑکی اور سام بن نوح۔ (تفسیر جمل، اٰل عمران، تحت الآیۃ: 49، 1/419-420 ملتقطا)

2۔ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو اپنی رسالت و معجزات کے بارے میں بتایا تو انہوں نے درخواست کی کہ آپ ایک چمگادڑ پیدا کریں، آپ نے مٹی سے چمگادڑ کی صورت بنائی پھر اس میں پھونک ماری تو وہ اللہ کے حکم سے اڑنے لگی۔ (خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: 49، 1/251)

3-4۔ حضرت عیسیٰ جسمانی مریضوں کو شفا دینے کے ساتھ ساتھ روحانی مریضوں کا بھی علاج فرماتے تھے، حضرت عیسیٰ کسی بستی میں جاتے تو اس بستی کے برے لوگوں کے بارے میں پوچھتے حضرت یحیی نے ان سے پوچھا، آپ برے لوگوں کا پوچھ کر ان کے پاس کیوں جاتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا: میں جسمانی طبیب کے ساتھ ساتھ روحانی طبیب بھی ہوں اور میں گناہ کے ان مریضوں کو توبہ و نیک اعمال کی تلقین کر کے ان کا علاج کرتا ہوں۔(حسن التنبہ، 5/64)

5-6۔ حضرت عیسیٰ خود بھی دنیا سے بہت زیادہ بے رغبت تھے کبھی بھی دنیوی نعمتوں کو خاطر میں نہ لاتے یہاں تک کہ آپ نے ایک ہی اونی جبہ میں اپنی زندگی کے دس سال گزار دیئے جب وہ جبہ کہیں سے پھٹ جاتا تو سے باریک رسی سے باندھ لیتے یا پیوند لگا لیتے۔ (عیون الحکایات، ص 119)

7۔ ایک بار آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے تخلیق کے بارے میں غور و فکر کیا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ جسے پیدا نہیں کیا گیا وہ اس سے زیادہ رشک کے قابل ہے جسے پیدا کر دیا گیا۔ (المجالسۃ و جواہر العلم، 1/224)

8۔ قیامت کا ذکر سن کر آپ کا جو حال ہوتا اس کے بارے میں امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت عیسیٰ کے سامنے قیامت کا ذکر ہوتا تو شدتِ خوف سے آپ کی چیخ نکل جاتی اور فرماتے: ابن مریم کے لیے یہی مناسب ہے کہ تذکرہ قیامت کے وقت اس کی چیخ نکل جائے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، 19/28، رقم: 35385)

9-10۔ آپ دنیا و آخرت میں خدا کی بارگاہ میں بہت معزز و مقرب بندے تھے، آپ نے بڑی عمر کے علاوہ بہت چھوٹی عمر میں بھی لوگوں سے کلام کیا اور آپ اللہ کے خاص بندوں میں سے ہیں۔ (سیرت الانبیاء، ص 811)


اولو العزم انبیائے کرام علیہمُ السلام میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلامبھی ہیں جو بنی اسرائیل کی جانب بھیجے گئے آخری نبی ہیں۔چار مشہور آسمانی کتابوں میں سے انجیل مقدس آپ علیہ السلام پر نازل ہوئی۔اللہ کریم نے آپ کو اپنی قدرتِ کاملہ سے بغیر باپ کے پیدا فرمایا۔قرآنِ کریم میں آپ علیہ السلام کی کئی صفا ت کا ذکر ہے۔

1-دنیا و آخرت میں عزت والا ہونا:اللہ پاک فرماتا ہے:وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ (پ3،الِ عمرٰن: 45)ترجمہ کنز العرفان: آخرت میں بڑی عزت والا ہوگا۔دنیا میں قرآنِ کریم کے ذریعے سارے عالَم میں ان کی دھوم مچا دی گئی۔ آخرت میں خصوصی عزت والا ہونا بہت سے طریقوں سے ہوگا۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیامت میں انہی کے ذریعے مخلوق کو حضور ﷺ تک راہ نمائی ملے گی۔(تفسیر صراط الجنان، 1/477)

2-کلمۃ اللہ ہونا:حضرت مریم رضی اللہ ُعنہا کو آپ کی ولادت کی خوشخبری پہلے ہی دی گئی: اِذْ قَالَتِ الْمَلٰٓىٕكَةُ یٰمَرْیَمُ اِنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُۙ-(پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: اور یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا کہ اے مریم اللہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی۔ آپ کو کلمۃ اللہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ آپ کے جسم شریف کی پیدائش کلمہ کن سے ہوئی باپ اور ماں کے نطفے کے نہ ہوئی۔ (تفسیر صراط الجنان، 1/476)

3-مسیح ہونا:فرمایا:اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ(پ3،الِ عمرٰن: 45)جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔آپ کا لقب مسیح ہے کہ آپ مریضوں کو چھو کر شفا دیتے تھے۔(تفسیر صراط الجنان، 1/476)

4-مصدقِ توریت: وَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ (پ3،الِ عمرٰن: 50) ترجمہ کنز الایمان: اور تصدیق کرتا آیا ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی۔ آپ تصدیق فرمانے والے تھے کہ توریت شریف اللہ کریم کی نازل کردہ کتاب ہے۔

5-6-جھولے اور بڑی عمر میں گفتگو: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اور پکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔ آپ بات کرنے کی عمر سے پہلے ہی کلام فرمائیں گے چنانچہ سورہ مریم میں آپ کا کلام مذکور ہے پکی عمر میں کلام یوں کہ آسمان سے اترنے کے بعد آپ لوگوں سے کلام فرمائیں گے۔(تفسیر صراط الجنان، 1/ 477)

7-مبارک:آپ کے کلام کو قرآنِ کریم میں ذکر کیا گیا جس میں سے یہ بھی ہے” وَ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا “اور اس نے مجھے مبارک بنایا۔اللہ پاک نے مجھے خبر کی تعلیم دینے والا،اللہ پاک کی طرف بلانے والا بنایا۔

8-آپ علیہ السلام کے کام میں ہے: اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ (اس نے مجھے کتاب دی ہے)اس کتاب سے مراد انجیل مقدس ہے۔

9-روحِ مقدس سے مدد:قیامت کے دن ہونے والے ایک معاملے کا ذکر قرآنِ کریم میں کیا گیا جس میں آپ علیہ السلام سے روحِ مقدس سے مدد کئے جانے کے احساس کو یاد کرنے کا ذکر ہے: اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَۘ-اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ(پ7،المائدۃ:110) ترجمہ:اے مریم کے بیٹے عیسیٰ اپنے اوپر اور اپنی والدہ پر میرا وہ احسان یاد کر جب میں نے ایک روح سے تیری مدد کی۔

10-قیامت کی نشانی:فرمایا: وَ اِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَ اتَّبِعُوْنِؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(۶۱) (پ 25، الزخرف: 61) ترجمہ: اور بے شک عیسیٰ ضرور قیامت کی ایک خبر ہے تو ہرگز قیامت میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرنا یہ سیدھا راستہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے دوبارہ زمین پر تشریف لانا قیامت کی علامات میں سے ہے۔مزید معلومات کے لئے سیرت الانبیا کا مطالعہ کیجئے۔


پیاری پیاری اسلامی بہنو! جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حیرت انگیز معجزات عطا فرمائے گئے اور ان کا ذکر قرآن میں آیا ہے جیسے مٹی سے پرندے بنا کر پھونک مارنا اور اس سے حقیقی پرندہ بن جانا وغیرہ اسی طرح آپ علیہ السلام کو اللہ پاک نے بہت سی صفات بھی عطا کی ہیں جن کا ذکر قرآن میں آیا ہے اور مجموعی طور پر قرآن کریم میں سورہ آل عمران میں آیت نمبر 45 اور46 میں ان کا ذکر آیا ہے، چنانچہ فرمایا گیا: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں اور قرب والا اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔

1۔ کلمۃ اللہ ہونا: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کلمۃ اللہ اس لیے کہتے ہیں کہ اللہ پاک نے انہیں کلمہ " کُن " فرما کر بغیر باپ کے پیدا کیا۔

2۔ مسیح ہونا۔

3۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا بیٹا ہونا۔

4۔ بغیر باپ کے پیدا ہونا۔

5۔دنیا میں عزت والا ہونا۔ اس سے مراد کہ قرآن کریم کے ذریعے سارے عالم میں ان کے نام کی دھوم مچادی گئی۔

6۔ آخرت میں عزت والا ہونا۔ یہ بہت طریقوں سے ہو گا، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قیامت میں انہیں کے ذریعہ مخلوق کو حضور ﷺ تک رہنمائی ملے گی۔

7۔ بارگاہ الٰہی میں بہت زیادہ قرب و منزلت رکھنے والا ہونا۔(تفسیر صراط الجنان، 1/477)

8۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہ بھی خصوصیت حاصل ہے کا آپ بنی اسرائیل کی طرف معبوث ہونے والے آخری نبی ہیں۔

9۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام توریت کے کتاب اللہ ہونے اور حق ہونے کی تصدیق کے لیے تشریف فرما ہوئے۔ ( صراط الجنان، 1/ 483)

10۔ حضرت عیسیٰ کو اللہ پاک نے زندہ آسمان پر اٹھا لیا۔


خالق کل جہاں نے جب مخلوق کو پیدا فرمایا تو ان میں اپنا سب سے زیادہ قرب حضرات انبیائے کرام کو عطا فرمایا، تمام انبیائے کرام اللہ کے معصوم بندے ہیں ان حضرات میں سے بعض کے درجات بعضوں سے بلند ہیں جیسا کہ محبوب ﷺ اللہ کے حبیب اور تمام انبیا سے افضل ہیں یونہی اولو العزم انبیا دیگر انبیائے کرام سے افضل ہیں، انہی اولو العزم انبیا میں سے ایک جناب عیسیٰ علیہ السلام بھی ہیں، آپ بے شمار اوصاف سے موصوف ہیں جن کا ذکر قرآن کریم میں بھی آیا، چنانچہ

1۔ کلمۃ اللہ: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ماں باپ کے نطفے سے نہیں بلکہ کلمہ کُن سے ہوئی، چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے: اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-خَلَقَهٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(۵۹) (پ 3، اٰل عمران: 59) ترجمہ: بے شک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی طرح ہے جسے اللہ نے مٹی سے بنایا پھر اسے فرمایا: ہو جا! تو وہ فورا ہوگیا۔

2۔ دنیا و آخرت میں معزز: قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے: وَجِیْهًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: رو دار ہوگا دنیا اور آخرت میں۔ دنیا میں عزت والا ہونا کہ قرآن کے ذریعے سارے عالم میں ان کے نام کی دھوم مچادی گئی اور آخرت میں بہت طریقوں سے ہوگا ایک یہ کہ انہی کے ذریعے مخلوق کو شفیع روزِ جزا تک رہنمائی ملے گی۔(تفسیر صراط الجنان، 1/477)

3۔ رب کریم کے مقرب: جناب عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے مقرب بندے ہیں، قرآن کریم میں ان کے بارے میں ارشاد ہوا: وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ(۴۵) (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ کنز الایمان: اور قرب والا۔

4۔ بغیر باپ کے پیدا ہونے والے: حضرت عیسیٰ بغیر باپ کے پیدا ہوئے، چنانچہ صراط الجنان میں ہے: اگر آپ کا کوئی باپ ہوتا تو یہاں آپ کی نسبت ماں کے بجائے باپ کی طرف ہوتی جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ پاک نے خود فرمایا: اُدْعُوْهُمْ لِاٰبَآىٕهِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰهِۚ- (پ 21، الاحزاب: 5) ترجمہ: ان لوگوں کو ان کے باپوں کی نسبت پکارو یہ اللہ کے نزدیک انصاف سے قریب ہے۔ (تفسیر صراط الجنان، 1/476)

5۔ مسیح اللہ: حضرت عیسیٰ بیماروں کو چھوکر شفا دے دیتے تھے، اس لیے انہیں مسیح اللہ کہا جاتا ہے، قرآن کریم میں ارشاد ہے: اسْمُهُ الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ (پ 3، اٰل عمران: 45) ترجمہ: جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔

6۔ مہد و کہل میں کلام کرنے والے: مہد یعنی جھولے میں حضرت عیسیٰ نے بچپن کی عمر میں کلام فرمایا اور اپنی ماں کی پاکدامنی ثابت کی اور کہل یعنی پکی عمر میں، جیسا کہ احادیث میں وارد ہے کہ قربِ قیامت آپ تشریف لائیں گے، چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وَ یُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(۴۶) (پ 3، اٰل عمران: 46) ترجمہ کنز الایمان: اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں اورپکی عمر میں اور خاصوں میں ہوگا۔

7۔ برکت والے: ارشاد ہے: وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا (پ 16، مریم: 31) ترجمہ: اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے۔ اللہ کریم نے نبوت عطا فرما کر انہیں لوگوں کو نفع پہنچانے والا خیر و توحید و عبادت کی تعلیم دینے والا بنایا۔ (تفسیر صراط الجنان، مریم: 31 ملتقطا)

8۔ اللہ کریم کے بندے: آپ اللہ کا بندہ بننے میں کچھ عار محسوس نہ کرتے۔ (سیرت الانبیاء، ص 812) چنانچہ ارشاد فرمایا: لَنْ یَّسْتَنْكِفَ الْمَسِیْحُ اَنْ یَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَ لَا الْمَلٰٓىٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَؕ-وَ مَنْ یَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یَسْتَكْبِرْ فَسَیَحْشُرُهُمْ اِلَیْهِ جَمِیْعًا(۱۷۲) (پ 6، النساء: 172) ترجمہ: تو مسیح اللہ کا بندہ بننے سے کچھ عار کرتا ہے اور نہ مقرب فرشتے اور جو اللہ کی بندگی سے نفرت و تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنے پاس جمع کرے گا۔

9۔ نماز و زکوٰۃ ادا کرنے والے: آپ نے مہد میں جو کلام فرمایا اسے قرآن کریم میں یوں ارشاد فرمایا گیا: وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱) (پ 16، مریم: 31) ترجمہ: اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک میں زندہ رہوں۔

10۔ والدہ سے اچھا سلوک کرنے والے: فرمایا: وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘- (پ 16، مریم: 32) ترجمہ: اور مجھے اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا بنایا۔

اس کے علاوہ بھی آپ کے بے شمار اوصاف ہیں، اللہ پاک ان کا صدقہ عطا فرمائے اور ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین