مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا تعارف
مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا تعارف
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ
اسلامی عشقِ رسول،محبتِ صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام کی مَحَبَّت دل میں
بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانےکیلئےکم وبیش107شُعبہ جات میں
نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہ”مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“بھی
ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں،
مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ
مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہپڑھایاجاتا ہے۔ مَدْرَسۃُ
المدینہ بالغان برائے مسجدکا جدول کم و بیش 45 منٹ ہے جبکہ مَدْرَسۃُ
المدینہ بالغان برائے مارکیٹ کا جدول کم و بیش 35 منٹ ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ
بالغان میں مدنی درس دینا، کتاب”نماز کے احکام“ سے نماز، غسل، وضو،نمازِ
جنازہ وغیرہ سکھانا، سنتیں اور آداب سکھانا اور آخر میں مدنی انعامات کے رِسالے
سے”فکرِ مدینہ“ کرناکروانابھی شامل ہے۔آئیے!نیت کرتے ہیں کہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیےمدرسۃ
المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کریں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس
کی ترغیب دِلائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ!