دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز کراچی میں گیارہویں شریف کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جسے دنیا بھر کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر براہِ راست بھی نشر کیا جاتا ہے۔یہ مدنی مذاکرے مختلف مقامات پر اسکرین لگاکردیکھنے کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ اسی سلسلےمیں 3 نومبربروز منگل 2019 ء کو جلو پارک لاہور میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں نگران زون،دیگر ذمہ داران سمیت ایک ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اورامیرِاہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت بھرے نکات سے فیض یاب ہوئے۔ (طیب عطاری ، مدنی مذاکرہ لاہور ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں19نومبر2019ء کو مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سمیت ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دارانِ دعوت اسلامی و عاشقانِ رسول کو مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کا عادی بنانے کے متعلق اہم نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد طیب عطاری، لاہور ریجن ذمہ دار،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت 26اکتوبر2019ءبروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو کی گراؤنڈ میں ٹیراڈیک لائیو مدنی مزاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ زون و ریجن ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ذمہ دار سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھر نکات سے فیض پایا۔ (رپورٹ،محمدطیب عطاری ،لاہور ریجن مدنی مذاکرہ ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت26اکتوبر2019ء کو سیالکوٹ میں اجتماعی طور پر لائیو مدنی مذاکرہ  دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی نیز امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے نکات سے فیض پایا۔(رپورٹ، محمد عابد عطاری،مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت پنجاب کے شہر دولت نگر میں لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مدنی مذاکرے سے قبل رکنِ شوریٰ حاجی مولانا اسد عطاری مدنی نے ”اطاعت رسول “پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور استقبالِ ماہ میلاد کی تیاریوں کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری، مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ)


6 اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بھاؤالدین میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ارکینِ کابینہ اور  ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔رکنِ زون مجلس مدنی مذاکرہ نے تقرر، جدول کی پابندی اور مدنی مذاکرے کے مقامات اور شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ،محمد عابد عطاری، مجلس مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت 6 اکتوبر2019ء کو دولت نگر گجرات میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون مجلس مدنی مذاکرہ نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12 اکتوبر2019ء کو ہونے والے لائیو مدنی مذاکرے کے انتظامات سے متعلق نکات دئیے۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے 12 اکتوبر2019ء کو ہونے والے لائیو مدنی مذاکرے کے مقام کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ،محمد عابد عطاری، مجلس مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت5اکتوبر2019ء کو سیالکوٹ کابینہ کی ڈویژن ماڈل ٹاؤن میں ایک نئے مقام پر اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ نے بھی اس مقام پر شرکت کی اور مدنی مذاکرے کے اختتام پر شرکا کو ہر ہفتے اجتماعی طور پرمدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد عابد عطاری، مجلس مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں سیالکوٹ زون کے تمام اراکین کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مجلس مدنی مذاکرہ کے رکنِ زون نے ذمّہ دارن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمّہ داران کو تقرر ، پیشگی و عملی جدول اور مدنی مذاکرہ کے مقامات اور شرکا بڑھانے کے حوالے سےاہداف دئیے۔ (رپورٹ،محمد عابد عطاری، مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سیالکوٹ زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت 26 جولائی 2019ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمّہ داران ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس مدنی مذاکرہ نےذمّہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اہم نکات دیئے۔