28 شعبان المعظم, 1447 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 6 فروری 2026ء کو ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی
تحصیل مریدکے میں اسپیشل پرسنز کے لئے ”سنتوں بھرا اجتماع“ منعقد کیا گیا
جس میں اُن کے سرپرست حضرات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد سہیل عطاری نے
اشاروں کی زبان میں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے بیان
کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو حسنِ اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد مبشر رضا عطاری
ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami