صحافتی برادری اور اداروں کے درمیان رابطوں نیز باہمی تعارف کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کا احوال ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 نومبر 2026ء کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار مولانا ناصر حسین عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ شکارپور پریس کلب کا دورہ کیا ۔

اس دورے کے دوران شکارپور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری، مختلف رپورٹر اور دیگر صحافیوں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا ناصر حسین عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)