دعوتِ اسلامی کے تحت   01 اگست 2023ء بروز منگل شعبہ دارالسنہ لاہور کا آن لائن مدنی مشورہ لیاجس میں مختلف سطح کی (عالمی و ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ دار ، ملک سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، نگرانِ صوبہ پنجاب، لاہور دارالسنہ کا تمام مدنی عملہ، سائن لینگویج کورس کروانے والی مدرسات ، فیضان صحابیات ذمہ دار، لاہور ڈسٹرکٹ و ڈویژن نگران) ذمہ داران اور نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں سائن لینگویج کورس میں آنے والے مسائل کا تنظیمی حل بتایا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   شعبہ دارالسنہ للبنات ملتان کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و صوبۂ پنجاب سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ دار، ملتان دارالسنہ کی ناظمات و معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالسنہ کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں رہائشی کورسز و داخلوں کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے۔

لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا شوق دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت دیامیر ڈویژن میں واقع دارالسنہ کے اسٹاف کا مد نی مشورہ ہوا جس میں دارالسنہ کی ناظمات و خادمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالسنہ کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے، دارالسنہ میں رہائشی کورسز اور داخلوں کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے ۔ بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی دارالسنہ اڈیالہ میں جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ایک دعوتِ اسلامی والی کو کیسا ہونا چاہیے؟“کے موضوع پر بیان کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نےکورس میں ایڈمیشن کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز کورس کے درجوں کی تفتیش کا شیڈول بتایا ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  11مئی 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد ڈویژن کی شعبہ دارالسنہ ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ دار ، صوبہ پنجاب سطح کی دارالسنہ ذمہ دار ، دارالسنہ ناظمات و معلمات اور فیصل آباد ڈویژن نگران و ڈویژن سطح کی دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دارالسنہ کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز رہائشی کورسز میں ایڈمیشن کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے تحت  3مئی 2023ء بروز بدھ کچہری ٹاؤن راولپنڈی میٹروپولیٹن کے دارالسنہ میں جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” جھوٹ کی تباہ کاریاں “کے موضوع پر بیان کیااور رہائشی کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔

عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ کے ڈویژن حیدر آباد میں قائم دارالسنہ میں مدنی عملے (اسٹاف) کا فزیکل مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ایڈمیشن بڑھانے کی ترغیب دلائی اور اہداف کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تقرریوں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں راولپنڈی دارالسنہ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دارالسنہ میں ہونے والے کورسز میں داخلے کےاہداف پر گفتگو کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیش آنے والے مسائل کا حل بتایا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 فروری 2023ء بروز منگل شعبہ دارالسنہ للبنات حیدر آباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران  اور دارالسنہ کی ناظمہ اسلامی بہن شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے رہائشی کورسز کے داخلوں کا جائزہ لیا اور داخلوں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔


26 جنوری 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسنہ راولپنڈی کی اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اچھے ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کورس کورنے والی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے، سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے شروع کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم شعبہ دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی نگرانِ صوبۂ سندھ، نگرانِ حیدرآباد ڈویژن اور ملک سطح کی ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا اور اُن کا حل بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں داخلوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ دارالسنہ (اسلامی بہنیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں سمیت سٹی نگران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلائی نیز غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت اپنے ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 9 ماہ کی کارکردگیوں میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔