5 رجب المرجب, 1446 ہجری
حیدرآباد دارالسنہ میں
مدنی مشورہ، مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
Tue, 31 Jan , 2023
1 year ago
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم
شعبہ دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی نگرانِ صوبۂ سندھ، نگرانِ
حیدرآباد ڈویژن اور ملک سطح کی ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا اور اُن کا حل
بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں داخلوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔