عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ ا سلامی کے
زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2024ء کو پولیس لائن ملتان
کے آڈیٹوریم ہال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں افسران،مختلف برانچزکےانچارج اور جوانوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اجتماع کے بعد پولیس لائن میں ہی ایک میٹنگ ہوئی
جس میں رکنِ شوریٰ نے CPO محمدصادق ڈوگر، سابق ایم این اےملک
عبدالغفارڈوگر، CTO سردار موارہن خان، DSP ہیڈکواٹرسیدجعفربخاری،
چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدابراہیم اور دیگر افسران سے مختلف امو رپر گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے قبائلی و سماجی
رہنما سیّد گل شاہ دوپاسی سے ملاقات
ڈسٹرکٹ کچھی، صوبہ بلوچستان کی تحصیل ڈھاڈر میں پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عمرے کی
سعادت حاصل کرنے والے قبائلی و سماجی رہنما سیّد گل شاہ دوپاسی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود شعبے کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران ڈسٹرکٹ کچھی غلام شبیر عطاری سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد گل شاہ دوپاسی کو عمرے کی مبارکباد پیش کی۔
اس دوران عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ
اسلامی بالخصوص ڈسٹرکٹ کچھی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت سیلاب زدگان علاقوں میں ہونے والی ایکٹیوٹیز کے بارے میں کلام کیا
گیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں SSP ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس سےاُن کے آفس
میں ملاقات ہوئی۔
بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
شخصیات محمد وقاص عطاری نے SSP سے گفتگو کے دوران دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی ایکٹیوٹیز کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے نیز فیضانِ مدینہ کراچی کا
وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے SSP
ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی سمیت شہدائے پولیس کے لئے دعا کروائی
گئی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ نگرانِ رخشان ڈویژن مشاورت مولانا احمد
رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز بلوچستان کے ڈپٹی کمشنر خاران منیر
احمد سومرو سے اُن کے آفس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگرانِ رخشان ڈویژن
مشاورت مولانا احمد رضا عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں ڈپٹی
کمشنر کو آگاہ کیااور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن سے رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں انسپکٹر
جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے غلام نبی میمن کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح کی خدمات
کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس کو انہوں نےسراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے غلام نبی میمن کو
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں گزشتہ روز سبی، بلوچستان سے نادرا آفیسر عبدالصمد سیلاچی، سابق ڈائریکٹر
لوکل گورنمنٹ سندھ مہدی حسن سولنگی، سوشل ایکٹوسٹ جاوید احمد سیلاچی اور PPHI سندھ کے اہلکار محمد راشد سولنگی کی آمد ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ
دار محمد وقار عطاری نے تمام شخصیات سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔بعدازاں عبدالصمد
سیلاچی کے بھائی راشد سیلاچی کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات
دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات
سے آگاہ کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سے رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے جنرل یاسین جوئیہ سےچند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا
بھرمیں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔اس موقع پر سری لنکن قونصل خانہ کے
دیگر ممبران اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد، قیدیوں
کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات رابطہ برائے شخصیات،
فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اور FGRF کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی جیل
خانہ جات بلوچستان شکیل احمد بلوچ، ڈپٹی سپرینڈنٹ نصیب اللہ ،چیف
آفیسر رئیسانی، لائن آفیسر وقار احمد مری، چیف آفیسر نصیب اللہ،
اسسٹنٹ سپرینڈنٹ انور ترین اور دیگر افسران کی شرکت ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہو اور نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت
شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ FGRF
حاجی شفاعت عطاری نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔بعدازاں
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے قیدیوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار
عرفان رشید عطاری، FGRF کے صوبائی ذمہ دار، FGRF
کوئٹہ کے ڈویژن ذمہ دار نوید شہزاد عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ درگاہ عالیہ پیر کوٹ مٹھن شریف سے آئی ہوئی
معروف شخصیت سیّد عارف شاہ راشدی صاحب کی کمشنر آفس سبی کے جعفر خان بلوچ کے
ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سبی بلوچستان
میں آمد ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ
دار محمد وقار عطاری اور محمد اسحاق عطاری
نے مہمانوں کا استقبال کرتےہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا ۔
اس موقع پر
سیّد عارف شاہ راشدی صاحب نےدعوتِ اسلامی
کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات
کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع نصیر آباد، صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد
جمالی میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ N:65
محمد ایوب گولہ بلوچ، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد آصف نسیم، ایس
پی ہائی وے پبلک ریلیشن آفیسر علی حسن، بابو محمد بخش، بابو محمد عمران، اے ایس
آئی وزیر احمد ،کانسٹیبل محمد عیسیٰ اور
احمد نواز سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ڈویژن نگران نصیر آباد قاری محمد
آصف عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی اور شہدائے پولیس کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شکیل احمد
بلوچ سے ذمہ داران کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کوئٹہ میں ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شکیل احمد
بلوچ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
معلومات کے مطابق صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری، نگرانِ شعبہ FGRF حاجی محمد شفاعت عطاری اور نگرانِ بلوچستان قاری لیاقت
عطاری نے ایڈیشنل
آئی جی شکیل احمد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد
کرنے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
اسی طرح نگرانِ بلوچستان قاری لیاقت عطاری نے ایڈیشنل
آئی جی شکیل احمد بلوچ کو عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
نیو پوسٹنگ پر آنے والے سبی کے SSP
دوستین دشتی سے اُن کے آفس میں ملاقات
لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان
کے ذمہ داران نے نیو پوسٹنگ پر آنے والے سبی کے SSP دوستین دشتی سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران بلوچستان کے صوبائی ذمہ دارمحمد وقار
عطاری نے SSP سے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضان کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس کو انہوں نےسراہا اور اپنی
نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر DIG سبی
کے ریڈر سلطان احمد سولنگی، SSP آفس سبی کے اکاؤنٹنٹ اکرم خان خجک اور SSP آفس
کچھی کے اسٹینو گرافر محمد یونس خجک موجود تھے۔آخر میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری نے ملک و قوم کی سلامتی او رپولیس ڈیپارٹمنٹ کے شہدا کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)