28 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میاں چنوں
شیڈول کے دوران MPA رانا بابر حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے MPA
رانا بابر حسین سے مختلف نکات پر تبادلۂ
خیال کیا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، رواں سال 1500 واں جشنِ ولادتِ
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانا اور بالخصوص میاں چنوں میں چراغاں کرنا شامل تھا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے MPA کو
اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے
کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
نیکی دعو ت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوتھل، بلوچستان میں کنراج، لسبیلہ
ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سجادالرحمٰن سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل اور صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کو اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے حوالے سے
درخواست جمع کروائی اور مختلف نکات پر مشاورت کی۔
نگران اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنےکی دعوت دی
اور 1500 واں جشنِ ولادت سرکاری طور پردھوم دھام سے منانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے
جذبات کا اظہار کیا۔
آخر میں نگران اسلامی بھائیوں نے اسسٹنٹ ڈپٹی
کمشنر سجادالرحمٰن کو”آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
پیاری سیرت“ کتاب تحفے
میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ملتان سٹی کے واسا آفس میں اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
ملتان سٹی کے واسا آفس (WASA OFFICE) میں
28 اگست 2025ء کو اجتماعِ میلاد النبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد
ہوا جس میں Office کے منیجنگ
ڈائریکٹر اور دیگر آفیسرز سمیت اسٹاف کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے
حضور پُرنور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے چند پہلوؤں کو ذکر کیا اور حاضرین کو پیارے
آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گجرانوالہ میں سرکاری افسران سے ملاقات ، 1500 ویں جشن میلاد
کے حوالے سے گفتگو
گجرانوالہ ، پنجاب :
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کی گجرانوالہ، پنجاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل
سلطان، اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اور دیگر افسران سے
ملاقات ہوئی جس کا مقصد 1500 ویں جشن میلاد
کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور اس کے متعلق درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
تفصیلات کے
مطابق ملاقات میں افسران کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سالوں میں جو سہولیات جشنِ ولادت کے
موقع پر فراہم کی گئیں تھیں وہ اس سال بھی یقینی بنائی جائیں گی تاکہ تقریب کو مزید
پُرامن اور عزم و احترام کے ساتھ منایا جا سکے۔
رکنِ شوریٰ نے
اپنی گفتگو کے دوران تمام افسران کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرانوالہ، مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کا طے کیا گیا
۔
حکومتی افسران کی مشترکہ ”ربیع الاول میٹنگ“ میں
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت
کراچی (کورنگی) :
23 اگست
2025ء کو ڈپٹی کمشنر کورنگی، SSP آپریشن اور SSP ٹریفک کے زیرِ نگرانی 12 ربیع
الاول 1447ھ کے حوالے سے ایک اہم مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی جس کا مقصد اس طرح کے ایونٹس کے
پرامن و محفوظ انعقاد کے لئے حکمت عملی اختیار کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی میں 26 اگست 2025ء کو
ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماعات کی کنٹینجینسی، 3 بڑی رات کے میلاد اجتماعات اور 45 جلوسوں کے لئے سول و سیکیورٹی انتظامات
کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ
باجوڑ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وفاقی وزیر مبارک
زیب کے فوکل پرسن میاں حبیب گل سے ملاقات کی۔
شیخوپورہ ، پنجاب:
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں شیخوپورہ، پنجاب کے MNA خرم منور منج سے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ
ڈویژن شیخوپورہ حاجی نعیم خاں عطاری نےرواں سال ”1500 ویں جشنِ میلادُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ منانے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔علاوہ
ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے MNA خرم منور منج کو تحائف
دیئے گئے جبکہ دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی چوہدری نوشیر
مان کی فیضانِ غوث اعظم مسجد آمد
استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری
نوشیر مان کی اپنے احباب کے ہمراہ واربٹن، ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کی جامع مسجد فیضانِ
غوث اعظم میں آمد ہوئی جہاں دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے
تحت شجرکاری مہم کا انعقاد بھی کیا گیا۔
معلومات کے مطابق شعبہ FGRF کے
تحت شجرکاری مہم کے انعقاد کا مقصد ماحول کی بہتری اور درخت لگاؤ کی اہمیت کو
اجاگر کرنا تھا۔اس دوران دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے جنہوں نے شجرکاری مہم
میں حصہ لیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں مرحوم مختار علی انصاری کے لئے ایصالِ
ثواب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان: (10 جون 2025ء) پنجاب، پاکستان کے شہرِ ملتان کی معروف سیاسی و
سماجی شخصیت مرحوم مختار علی انصاری کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں علاقے
بھر سے مختلف شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر حضرت علامہ مولانا
پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد سلیم عطاری، سابق MPA اور وزیرِ صحت ڈاکٹر اختر ملک، سابق MNA اور
میئر ملتان شیخ طارق رشید، MPA ملک عدنان ڈوگر، حاجی سعید
انصاریاور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
معروف سیاسی شخصیت کے چچا کی وفات، نماز جنازہ میں
علما اور ذمہ داران کی شرکت
پنجاب کی معروف سیاسی شخصیت، سابق ایم پی اے جاوید
اختر انصاری کے چچا مختیار انصاری قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم
کی نماز جنازہ پنجاب کے شہر ملتان میں ادا کی گئی جس میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت
کی۔
ملتان ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 مئی 2025ء کو ملتان ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسڑکٹ، تحصیل،ٹاؤن اور ذیلی اداروں کے اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار اور نگرانِ ڈویژن
نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے شیڈول، 12 دینی کام بالخصوص قافلوں اور
عیدالاضحیٰ سمیت دیگر ایونٹس پر تبادلۂ خیال کیا نیز ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف
بھی دیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف
اہم نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے بھی پیش
کی اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور
پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
ابتداءً دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے
شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
Dawateislami