شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نیکی کی دعوت عام کرنے اور علمِ دین پھلانے کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیالکوٹ میں مختلف  شخصیات اور آفیسرز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جو شخصیات اور آفیسرز موجود تھے اُن میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر قمر منج، SP انویسٹی گیشن منیر سیفی، DSP لیگل محمد صہیب، DSP سمبڑیال سجاد باجوہ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچارج حافظ سعید، ڈسٹرکٹ انچارج فرنٹ ڈیسک خرم جعسر، ڈسٹرکٹ انچارج پراسیکیوٹر میاں عمر، ڈسٹرکٹ انچارج اکاؤنٹ حمزہ سرور، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک بابر اور PSO,DPO اعجاز ساہی شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات و آفیسرز سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)