منگھوپیر ٹاؤن، اورنگی ڈسٹرکٹ کراچی کے علاقے  بلوچ کالونی میں قائم جامع مسجد فیضانِ علی اصغر میں پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے درمیان ”حاضریِ قبرستان کورس“ منعقد ہوا۔

اس کورس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد جواد عطاری نے اشاروں کی زبان میں قبر پر حاضری کا طریقہ بیان کرتے ہوئے قبرستان حاضری کی سنتیں و آداب بیان کئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے قبرستان میں سلام کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا نیز عورتوں کا قبرستان یا مزار شریف میں فاتحہ کے لئے جانے کا شرعی حکم بتایا اور اُن کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)